برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ وقت کی قدر نہیں کرتے اور بعد میں بہت پچھتاتے ہیں اس لئے آج کا دن جو بحکم اللہ دے رہا ہے اس کو پکڑ لیں اور اس پر محنت کریں بڑا کچھ ملے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

پراپرٹی کے امور میں کچھ پیش رفت ہو سکتی ہے آپ کے حق میں کمی بھی آ سکتی ہے اور و لوگ زبردستی کریں گے یا غصے میں کوئی قدم اٹھائیں گے ان کو مزید نقصان ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ان دنوں اکی بڑی شاندار خبریں مستقل کے حوالے سے ملنا شروع ہو جائیں گیا ور یاد رکھیں کہ جو لوگ اب خود سے بھی محنت نہیں کرنا چاہتے وہ وہیں پر کھڑے رہیں گے جہاں ہیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

رکا ہوا کام ہونے اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کا امکان ہے آج آپکی گھریلو زندگی میں کشیدگی کا عنصر موجود ہے اس معاملے کو نہایت ٹھنڈے مزاج سے حل کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے کچھ رقم غیر متوقع انداز سے آ سکتی ہے اور نوکری پیشہ افراد کے لئے بھی کوئی خبر ہو سکتی ہے۔ آج کا دن کسی قسم کی بندش کے خاتمے کا بھی ہے ان شاءاللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

مت اس کام مںی ہاتھ ڈالیں جس میں ذرا سا بھی رسک یا خطرہ ہو۔ آپ ویسے بھی اس تمام معاملات سے دور رہیں جس میں ماضی میں آپ کو بدنامی مل چکی ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو جس خبر کا انتظار تھا وہ آج کسی وقت بھی مل سکتی ہے۔ آج کا دن شام تک مسلسل آپ کو آنے والے دنوں میں ہونے والے معاملات کو بھی آگاہ کر سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کے لئے ایک پرانے معاملے سے نکل جانے کی خوشخبری بھی ہے اور جن افراد کی کسی جگہ رقم بلاک ہے وہ بھی مل سکتی ہے۔ آپ کی صحت کا خانہ بھی اب بہتری میں ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں نا امید نہ ہوں یہ گناہ ہے ان شاءاللہ جلد آپ ہر مشکل اور پریشانی سے نکل سکتے ہیں۔ آج کا دن شام تک کئی حوالوں سے بہتر ہی ہوگا۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کا آج سے ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جن لوگوں کو کافی عرصے سے روز گار میں پریشانیاں مل رہی تھیں ان کے لئے ان شاءاللہ خاص وقت شروع ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے اس لئے اس پر پوری نظر رکھیں اور ہر بات کو جس کا تعلق دل کے معاملات ہے جذباتی ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جہاں رہائش ہے وہاں پر آپ کو کچھ نحوست جیسی صورتحال کا سامنا ہو سکات ہے۔ آج آپ اونچی آواز میں صورة یٰسین لگائیں اور درود تاج بھی 21 بار لازمی پڑھیں۔