برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو آج کل خود بھی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کرنا چاہئے جس کی وجہ سے عجیب سی ٹینشن ہے۔ اس لئے ہو سکے تو استخارے کی مدد سے چلیں تاکہ کسی جگہ غلطی نہ ہو جائے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کی نوکری میں اگر کوئی خطرہ بھی ہے تو وہ بھی ان شاءاللہ ختم ہو جائے گا اور امید ہے اللہ روزگار کے امور میں بہتری دیں گے بالکل بھی فکر مند نہ ہوں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ جس بات کو لے کر کافی دنوں سے مشکل مںی ہیں ان شاءاللہ اس کا حل اب نکل آئے گا اور موجودہ جگہ کو تبدیل نہ کریں امید ہے کہ اسی جگہ فائدہ ملنا شروع ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنے ہوں یا غیر آجکل بالکل کسی کا بھی اعتبار نہ کریں ابھی زندگی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا بھی اس میں حصہ ہے آپ کے لئے ابھی ان سے قدرے دوری رکھنا ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

وقت تیزی سے بدل رہا ہے آپ جو چاہتے ہیں وہ اب آنے والے وقت میں ان شاءاللہ ضرور ملے گا مگر کیا آپ حقوق العباد کے حوالے سے ٹھیک چل رہے ہیں اس پر غور کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی موجودہ پوزیشن کو تبدیل مت کریں۔ اس وقت ایسا کرنا ہرگز بہتر نہ ہوگا۔ جو لوگ بیمار تھے وہ صرف نماز سے مدد مانگیں اللہ مہربانی فرمائیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کیوں کسی بھی بات سے گھبرا رہے ہیں بحکم اللہ آج کا دن مبارک ہی ثابت ہوگا اور جس طرف سے بھی مشکل آ رہی ہے وہ اب ختم ہو جائے گی پریشان نہ ہوں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ماضی میں جو غلطیاں ہو چکیں اب ان کو مت دہرائیں اور نئے سرے سے زندگی کا آغاز کریں اور یہ بھی آپ کو اکیلے کرنا ہے سب آہستہ آہستہ دور ہوتے جا رہے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک وقت میں دو جگہ کام کرنے کی آفر یا موقع ملے گا آپ کو رہائش کے حوالے سے بھی تبدیلی کا سلسلہ بن سکتا ہے جوائنٹ فیملی میں رہنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو جس بھی طرح کے غیر معمولی حالات کا سامنا ہے اس سے نجات ملے گیا ور آپ کی گاڑی دوبارہ پٹری پر آ جائے گی اب آپ کو سخت محنت کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ اپنے مقصد کے لئے کسی جانب سے پیسوں کے انتظار میں بیٹھے ہیں وہ آج اس کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے آج کا دن روز گار کی نئی راہیں دکھا سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

نوکری میں تبدیلی کے لئے کی گئی کوشش اب کامیابی دلا سکتی ہے اور آپ کو ایک بار پھر قسمت آگے بڑھنے کا موقعہ فراہم کر رہی ہے۔ ایک اچھی آفر بر وقت موجود ہے۔