برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ایک دن بہتری میں چلتے ہیں اور ایک دن کسی نہ کسی پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ زائچہ تو بدنظری ظاہر کرتا ہے بہرحال صدقہ دینا روزنہ نظر آتا رہنا بہتر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اپنے گھریلو معاملات میں زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیںکوئی درمیانی راستہ مل جانے کی امید ہے۔ آپ بس روزگار پر کوشش جاری رکھیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
انسان جس چیز کے لئے کوشش کرتا ہے اللہ پاک بہتر ہو تو اس کے حصول میں اس کے لئے آسانیاں پیدا کر دیتے ہیں۔ آپ کوشش جاری رکھیں اللہ کو اپنا کام کرنے دیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مالی معاملات کے لئے کافی عرصے سے جو کوشش جاری تھی امید تو ہے کہ اب اس میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں نحوست اب ختم ہو رہی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو بات کافی عرصے سے بن نہیں رہی تھی وہ اب بن جانے کے چانس نمایاں ہو رہے ہیں۔ اس وقت آپ کی پوزیشن تیزی سے مضبوط ہوتی محسوس ہوتی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے دل و دماغ پر زیادہ بوجھ مت ڈالیں اپنے سارے معاملات سپرد اللہ کر دیں اور دعا کریں کہ اے اللہ جو ہمارے حق میں بہتر ہے وہ فیصلہ کر دے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی زندگی میں اہم موڑ سا آ گیا ہے اب کوئی بڑا فیصلہ لینا ہوگا اس کے بغیر گزارہ نہیں ہے۔ ذرا سی ہمت بہت کچھ بدل سکتی ہے کوشش تو کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جس کام میں لگے ہوئے ہیں اس کے بارے میں ایک مرتبہ غور و فکر کر لیں یہاں پھر استخارہ کر لیں ورنہ غلط سمت جانے کا خطرہ ہے صورتحال ٹھیک نہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ خود کو کسی مشکل میں نہ ڈالیں۔ میرا اللہ بڑا مہربان ہے بس سچے دل سے نکلی آپ کے لئے کافی ہے اور یہ ہی زندگی بدلنے میں مدد گار ہو گی ان شاءاللہ۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب آپ مایوسی کے اندھیروں سے باہر آئیں اور اصل زندگی کی طرف لوٹیں ہمت محنت آپ کو آگے چل کر بہت کچھ دلائے گی اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اس وقت آپ کو جو آفر ملے اس پر غور کریں لگتا تو ہے کہ جیسے یہ آپ کے حق میں بہتر رہے گی اور موقع بھی زندگی میں ناکامی کو کامیابی بنانے کا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کچھ بھی ایسا نہ کریں جس میں زندگی بھر پچھتانا پڑے۔ دوسروں و ان کے حال پر چھوڑ دیں اور صرف اپنے زندگی کے بہتر حصول کے لئے قدم اٹھائیں۔