برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ جس بھی کام کے لئے کوشش کر رہے ہیں اس میں کچھ عرصہ لگ سکتا ہے دل برداشتہ نہ ہوں اور نا ہی جلد بازی سے کام لیں بس توکل اختیار کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ نعیم القدار اللہ لکھ کر اپنے پرس میں رکھ لیں اس سے ہر آفت اور مشکل سے بحکم اللہ محفوظ رہیں گے اور جو آجکل چل رہا ہے ختم ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اب خانگی مسئلے سے باہر آئیں اور اپنے روز گار پر توجہ دیں اس وقت لگتا ہے آپ وقت کو ضائع کر رہے ہیں ان دنوں یہ خود پر ظلم والی بات ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک رکاوٹ ان شاءاللہ دور ہونے کا امکان ہے اور جس بھی شخص نے تنگ کیا ہوا ہے اب وہ تیزی سے آپ کے معاملات سے ہٹ سکتا ہے فکر نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورتحال بدستور تیزی سے آپ کے حق میں چل رہی ہے اور امید ہے کہ آپ جلد اپنی منزل پا لیں گے آج شاید وہ بات سن سکیں جس کا انتظار تھا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائیں جو بات میں پچھتاوے کا سبب بن سکے آج بار بار سوچیں اور غور کریں پھر قدم بڑھائیں نازک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ نے اپنے لئے جو راستہ اختیار کرنے کا سوچا ہے اس کے بارے میں ایک مرتبہ پھر غور کر لیں۔ اس وقت جو بڑا فیصلہ لیں گے وہ پوری زندگی پر حاوی ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج اہم دن ہے ایک کوشش امید ہے کہ کامیابی سے ہمکنار کرائے گی اور کچھ رقم بھی ضرورت کے تحت ہاتھ میں آنے کے چانس موجود ہیں ان شاءاللہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جو سوچ رہے ہیں لگتا نہیں کہ ابھی ممکن ہو اس لئے جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور خاموشی سے چلتے رہیں کسی بھی قسم کی جلد بازی نہیں کرنی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک دوست کافی عرصے کے بعد زندگی کے معاملات پر اثر انداز ہو رہا ہے جو کہ کچھ مناسب نہیں لگ رہا آپ دوسروں کو اتنی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے فیصلے کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ جس بھی طرح اور جس بھی طرف چل رہے ہیں وہ مناسب لگتا ہے۔ امید تو ہے کہ آگے چل کر آپ کو اسی میں بڑا فائدہ ہوگا آج بہر حال اہم دن ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جب زائچہ بند ہو تو بندے کے لئے کسی بھی کام میں آسانی نہیں بلکہ رکاوٹ ہوتی ہے اور کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کیا جائے آپ ذکر الٰہی کریں اور صدقہ دیں۔