برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

تھوڑی سی ٹینشن ہے امید ہے کہ دوپہر کے بعد یہ ٹھیک ہو جائے گی اللہ پر بھروسہ رکھیں اور سیدھا اور صاف کام کرنے کی کوشش کریں اور جھوٹ بالکل نہ بولیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثتی امور پر گہری نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے چوکنا رہیں گے تو دھوکے سے بچ پائیں گے ورنہ بہت کچھ ہاتھوں سے نکل سکتا ہے۔ صرف مروت مت دکھائیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ اپنی محنت غلط جگہ تو نہیں لگا رہے غور کریں ابھی کچھ نہ بگڑا معاملا سیدھا ہو سکتا ہے۔ مشورہ کریں مناسب لگے تو پھر کوئی قدم اٹھائیں تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ابھی صورتحال زیادہ مناسب نہیں ہے آپ بلا وجہ کسی مشکل میں آ سکتے ہیں ان دنوں اپنوں کی جانب سے مخالفت والا خانہ کھلا ہے۔ اولاد بھی تنگ کر سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو بات نہیں بن رہی تھی وہ آج بن جانے کا امکان ہے اور مستقبل کے حوالے سے کوئی بڑی پیش رفت بھی ہو سکتی ہے۔ آج کا دن مالی لحاظ کچھ بہتری دے رہا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

استخارہ لازمی کریں اس کے بغیر نہ چلیں آپ نے ذرا سا بھی رسک نہیں لینا یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ آج بس صاف اور سیدھا کام کرنے کی کوشش کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے۔ ان شاءاللہ بڑی امید ہے کہ اب اس کے حل ہونے کا وقت قریب ہے۔ اب صورتحال میں واضح بہتری کے امکانات ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں وہ اپنا سرمایہ مت لگائیں بس محنت کریں سرمایہ اس کا ہو تو پھر ٹھیک ہے۔ آج مالی طور پر فائدہ مل سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی بلا وجہ کی پریشانی نے صحت کا معاملہ بھی خراب کیا ہوا ہے اور دماغ کا بھی اس وقت کوئی فیصلہ مت کریں بلکہ چند دن سکون سے گزارنے کی کوشش کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہ ہوگا۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں ان دنوں آپ رسک لے کر بھی کوئی کام کر سکتے ہیں اور سفر کے خواہشمند افراد اب پیش قدمی کر سکتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کوئی بھی مسئلہ تنگ نہیں کر سکتا آپ کا ستارہ پاور فل ہے اگر کوئی رکاوٹ آئی بھی ہے تو وہ عارضی ہے۔ آپ فکر مند نہ ہوں۔ جو کام کر رہے ہیں اللہ کا نام لے کر ایسے جاری رکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو اپنے مالی معاملات ابھی مشکل کا سامنا ہے چونکہ زائچہ بند ہے اس لئے ماسوائے انتظار کچھ حاصل نہ ہو سکے گا آج بس آپ جو کام کر رہے ہیں اس میں محنت کریں۔