برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ جس تیزی سے چل رہے ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہیں۔ ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ نے چاہنا ہے آپ صبر سے کام لیں۔ وہ کام ہو جائے گا جس کے لئے بے تاب ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

عقل مندی سے کام لیں۔ آپ کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ کسی بھی معاملے میں دل برداشتہ ہو کر نہ چلیں۔ ایک مرتبہ ہمت تو کریں پھر دیکھیں حالات کیسے بدلتے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو ہر وقت کسی نہ کسی بات کی ٹینشن رہتی ہے جو کہ غلط بات ہے۔ آپ بس 450مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل پڑھ لیا کریں۔ کوئی بھی مسئلہ ،مسئلہ نہیں رہے گا، ان شاءاللہ

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اولاد کا خانہ اپنی من مانی کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ غصے کے بجائے عقل سے کام لیں۔ پہلے والا وقت نہیں رہا، کیوں گھر میں نئی ٹینشن والی صورت حال بنا رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کاروباری حضرات کے لئے اب صورت حال بڑی تیزی سے بہتر ہونے کا امکان ہے۔ آپ جس بھی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ اس کے پورے ہونے کا امکان بڑا روشن ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک وقت میں دو جگہ یہ کام کرنے کا موقع ملے گا اور بلاک رقم میں سے واپسی کا امکان بھی موجود ہے۔ اولاد کے حوالے سے ایک بڑا کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج صحت کا صدقہ دیں۔ اصل میں چھوٹی موٹی باتوں سے پریشان ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ایسا ہوتا ہے۔ بس مکمل توکل اختیار کرکے چلیں۔ راستے خود بخود نکل جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن لوگوں نے اپنے معاملات خراب کر رکھے ہیں اور توجہ صرف دل کے معاملات کی طرف ہے۔ وہ فوری طور پر اس کو ٹھیک کریں اور توبہ کرکے جلد سے جلد واپسی کا راستہ اپنائیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ آج ضرورت سے زیادہ اوپن نہ ہوں۔ اس وقت آپ کا ایسا کرنا مشکل میں ڈال سکتا ہے اور اولاد کے معاملے میں بھی لاپرواہی مستقبل میں اچھی خبریں نہ دے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

خود کو کبھی کبھی تو آپ اتنا بے بس محسوس کرتے ہیں کہ مایوسی کی کیفیت کو اپنے اوپر حاوی کر لیتے ہیں جو گناہ ہے۔ صرف اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہی آپ کو مشکل سے نکالے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ جس بھی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو وہ پوری ہو سکے گی اور ذہنی و قلبی سکون نصیب ہوگا۔ ویسے بھی اب صورت حال روزانہ کے حساب سے بدلنا شروع ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کافی دن پریشانی میں گزرے ہیں۔ اب صورت حال مختلف ہے اور زائچہ جو بند تھا اب وہ کھلنا شروع ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آپ کی مشکلات بھی ٹھیک ہوتی جا رہی ہیں۔