برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج میرے اللہ کے حکم سے کچھ اہم اور اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔ آپ جس بھی طرف سے امید لگا کر بیٹھے ہیں، اس میں کامیابی مل سکتی ہے۔ رقم بھی ہاتھ آئے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنی سطح سے نیچے آ جائیں۔ عزت اللہ دیں گے۔بندوں نے تو صرف اپنے مطلب کے لئے آپ کو استعمال کرنا ہے اور آج مطلبی لوگوں سے دور رہنے کی کوشش کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کچھ عرصے کے لئے خانگی امور چھوڑ دیں اور روزگار پر توجہ دیں۔ آپ نے پہلے ہی بڑا وقت ضائع کیا ہے۔ اب ایسا نہ کریں۔ یہ وقت صرف پیسہ کمانے کا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی مسئلے کا شکار ہیں وہ آج اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور بندش وغیرہ سے اب بالکل نجات مل گئی ہے۔ کھل کر اپنے مقصد کی جانب بڑھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو آج دوپہر کے بعد ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جو لوگ رکاوٹیں پیدا کر رہے تھے وہ خودبخود راستے سے ہٹ جائیں گے، اچھا دن ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اپنے رول کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اسی میں رہیں جب آپ ہٹ کر کام کرتے ہیں تو نقصان ہوتا ہے۔ آج اہم اور اچھا موقع ہے ،بڑی پیشکش ملنے کا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو کسی طرف سے کوئی فائدہ حاصل ہونے کا امکان موجود ہے اور جس کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ کامیاب ہو سکتی ہے۔ آپ بس دوسروں کے معاملات سے دور رہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ جس کسی کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن کو بدلنے کی کوشش میں ہیں۔ وہ آپ کو غلط مشورے دے کر مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ اس وقت عقل سے کام لیں، ورنہ استخارہ کر لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

خوبصورت دن ہے۔ ایک بگڑا ہوا کام بھی سنور سکتا ہے اور کچھ مالی معاملات میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔ آج خواہشمند افراد کو اپنے دل کی مراد مل جانے کی امید ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

حالات بدستور آپ کے حق میں ٹھیک ہوتے جا رہے ہیں اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں بڑی اچھی کامیابی ملنے کا امکان ہے اور کچھ مال ہاتھ لگ سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اولاد کے جس مسئلے کو لے کر پریشان تھے۔ اس میں کچھ کامیابی ملنے کے امکانات ہیں، مگر حکمت اور نہایت ہی ٹھنڈے مزاج سے چلنے کی ضرورت ہے، غصہ نہیں کرنا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کیوں گھبرا رہے ہیں، اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ یہ دن بھی گزر جائیں گے۔ عروج تو بحکم اللہ ایک مرتبہ پھر ملے گا، مگر آپ نے اب جو فیصلہ کرنا ہے، صرف استخارے کی مدد سے کرنا ہے۔