برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ آپ کے معاملات کو زیادہ بہتر جانتے ہیں آپ سے پھر پریشانی کیسی اس پر بھروسہ کریں وہ آپ کو بڑے خوبصورت انداز سے اس میں سے ضرور نکال دیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج بندش وغیرہ جیسی صورتحال محسوس کریں گے اور صحت کے حوالے سے بھی قدرے تشویش رہے گی اس لئے اپنی نظر ضرور اتاریں یا وہاب یامجیب کا ورد کرتے رہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو جس بھی طرف سے کوئی خطرہ محسوس ہو رہا ہے ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے اور آپ کو ذہنی سکون کا اب اور نیا سلسلہ حیران کن بہتری بھی دے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اگر کوئی بڑا فیصلہ لینا ہے تو ابھی جلد بازی مت کریں اگر تھوڑا سا انتظار ہو جائے تو امید ہے کہ کوئی بہتر سلسلہ آپ کے سامنے آ جائے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنی عادت اور مزاج کو اب بدلیں حالات پہلے جیسے نہیں رہے آپ نے کوئی بھی غلطی اور ایسا فیصلہ ابھی نہیں کرنا۔ اب دنیاوی صورتحال کے مطابق ہی قدم اٹھانا ہوگا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی بھی بات کو اپنے دماغ پر سوار مت کریں اللہ پاک پر اپنے تمام معاملات کو چھوڑ دیں اور پھر دیکھیں کہ کس تیزی سے کس انداز سے آپ کا مسئلہ حل ہوتا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
حالات آج کافی حد تک بحکم اللہ بہتری ظاہر کر رہے ہیں اور جو رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ بھی دور ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ آج شام تک اہم کام ہو سکتا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جس بھی قسم کی پریشانی کا شکار ہیں ان شاءاللہ اس سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہو گی اس کے ملنے کا بھی امکان ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار ہیں میرے اللہ نے چاہا تو ان کو اس حوالے سے اچھی خبر ملے گی اور آپ کی گھریلو زندگی میں بھی سکون کا سانس نصیب ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بس اپنے معاملات کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے سچے دل سے توبہ کر لیں اس سے ہی کافی فائدہ مل جائے گا اور آپ کا رکا ہوا ایک کام بھی ہوگا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اولاد کے حوالے سے ان دنوں بلا وجہ کی ٹینشن کا سامنا ہے اگر آپ غصے کے بجائے حکمت عملی سے کام لیں گے تو ان شاءاللہ بڑی آسانی سے نکل بھی جائیں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی بات کو لے کر کافی دنوں سے پریشانی کا شکار ہیں وہ آج امید ہے کہ شام تک اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے کچھ رقم بھی مل سکتی ہے۔