برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کا دن اچھا اور کافی حوالوں سے مہربان ہے آپ اللہ کا نام لے کر جس بھی معاملے میں ہاتھ ڈالیں گے اس کو اپنے حق میں کر لیں گے۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ بہتر ہو سکیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثت کے امور میں بہتری آنے اور آپ کو اپنا حق ملنے کا امکان ہے جن لوگوں نے عرصے سے اچھا وقت نہیں دیکھا تھا۔ اب ان کے دن بحکم اللہ بدلنا شروع ہو جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ نوکری کی تلاش میں ان کا سلسلہ بن سکے گا حالات میں اب بہتری کا امکان اور گھر مںی مالی طور پر غیر متوقع اچھی صورتحال بن جانے کی امید بھی ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک کے بعد ایک بہتری کی خبر تو ہے مگر آپ کی توجہ ان دنوں کسی ا ور جانب ہے۔ آپ اگر اچھے وقت کی قدر نہیں کریں گے تو یہ وقت بھی آپ کی قدر نہیں کرے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں آپ کے لئے نقصان کا سبب بنتے رہے ہیں اس وقت حالات تھوڑے سے نازک ہیں ذاتی زندگی میں آپ کی مداخلت نقصان دہ ثابت ہو گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کیوں اپنے لئے بلا وجہ کی مشکلات پیدا کر رہے ہیں لاپرواہی اور غلط فیصلے مت کریں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ آگ سے کھیل رہے ہیں جو بڑی خطرناک بات ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کا دن مالی حوالے سے تو بہتر ہے مگر صحت کا خانہ مسلسل خرابی کو ظاہر کر رہا ہے ان دنوں صدقہ کی ضرورت ہے اور چیک کریں کہ مخالفت کرنے والے سے قریب ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کچھ ضرورت سے زیادہ ہی جلد باز واقع ہوئے ہیں آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ کس وقت قدم اٹھانا ہے صبر کریں جو آپ چاہتے ہیں میرے اللہ نے چاہا تووہ خود بخود حل ہو جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ان لوگوں سے دور رہیں جو صرف کام کے غرض سے آپ کے پاس آتے ہیں آج بھی کوئی ایسا ہی سلسلہ ہے اور شک ہے کہ آپ کسی بڑی رقم سے محروم نہ ہو جائیں خیال کریں۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ اولاد کے اوپر نگرانی نہیں کر رہے وہ اپنے اور اولاد کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے ابھی اپنی نگرانی کر ے ان سے معاملات طے کر لیں تو بہتر رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو کسی غیر متوقع ذریعے سے رقم ملنے کی امید ہے اور آج ایک اہم کام بھی ہو سکتا ہے آپ جو چاہتے ہیں کہ وہ پورا ہو وہ امید ہے کہ تیزی سے اس کی طرف بڑھ جائیں گے۔ ان شاءاللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 

 

آپ پھر راستے کو بدلنا چاہ رہے ہیں شاہد یہ خود کے ساتھ زیادتی ہے اگر استخارے سے کام لے لیں گے تو بہتر ہے بعد میں جو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو پھر کیا کریں گے توجہ دیں۔