برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو وقت کی قدر کا احساس نہیں ہے شاید اسی وجہ سے اب تک آپ کامیاب نہیں ہو سکے۔ اب اہم فیصلے کرنے کا وقت آ گیا ہے اور اس میں بالکل بھی دیر مت کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ ان لوگوں پر اعتبار کر رہے ہیں جو ماضی میں آپ کو دھوکا دے چکے ہیں کیوں اپنے دشمن ہو رہے ہیں۔ آج ہر معاملے کی نزاکت کو دیکھ کر قدم اٹھانا ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

روزگار کے حوالے سے اچھی خبر آسکتی ہے نوکری میں تبدیلی کا امکان بھی ہے اور جہاں رقم بلاک تھی اس میں سے کچھ مل سکتا ہے۔ آج ناراض سے صلح بھی ہو سکتی ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالیں جو آپ نہیں جانتے۔ صبر سے کام کریں اگر نصیب میں اچھا وقت دیکھا ہے۔ تو وہ چل کر آپ تک خودبخود آ جائے گا۔ بس اللہ سے توبہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اپنے جو بھی الفاظ زبان سے ادا کرتے ہیں ان کو تولہ کریں پھر بولا کریں یہ آپ کی زندگی میں مشکل لا سکتے ہیں۔ آج تو موقع پرست لوگ آپ کے بہت ہی قریب ہو سکتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اللہ پر بھروسہ رکھیں اگر اچھے دن نہیں رہے تو بڑے دن نہیں رہیں گے۔ آپ کو صبر سے کام لینا ہے نماز کی پابندی کریں اور یا حی یا قیوم کا 500 بار دن میں ورد ضرور کیا کریں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ایک اپنا ہی شدید مخالفت کر رہا ہے اور آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دے رہا آپ صرف چند دنوں کے لئے خاموش ہو جائیں تو بہر ہے ورنہ معاملات اور خراب ہو سکتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بار بار اپنی پوزیشن کو نہ بدلیں آپ کو کیا ہو گیا ہے کیوں اپنے ہی پاﺅں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔ اس وقت ہر قدم کو سوچ سمجھ کر رکھنے کی ضرورت ہے غلطی کی گنجائش نہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 

 

آپ کا معاملا بڑا خراب ہے آپ کو سنجیدہ ہونا پڑے گا۔ مت اس طرف جائیں جہاں آپ کو تھوڑا سا بھی خطرہ محسوس ہو ان دنوں آپ کی عزت محفوظ ہونے کا بھی مسئلہ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ نا چاہتے ہوئے بھی غلط کام کر رہے ہیں توبہ کر لیں اس وقت واپسی ہو گئی تو آپ کو آگے بہت کچھ مل جائے گا ورنہ صرف پچھتاوا ہی رہے گا اپنے اللہ کو راضی رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ان دنوں غیر متوقع ذریعے سے پیسہ ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن ہیں جو لوگ کسی بھی کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے وہ اب ان شاءاللہ دوپہر کے بعد ہی بہتری میں آ سکتے ہیں۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جائیداد کی خرید و فروخت کے حوالے سے آج کا دن اہم ہے اور مستقبل کے حوالے سے پلان بھی بن سکتا ہے آج اپنے آپ کو ضائع مت کریں آپ کا اپنا وجود ایک اہم ہے اس کی اہمیت کو سمجھیں۔