برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن افراد نے اپنی موجودہ پوزیشن کو تبدیل کرنا ہے۔ وہ بسم اللہ کریں تاکہ جو مشکلات ہیں ان سے نکلا جا سکے۔ اس وقت حالات ایسے نہیں ہیں کہ پرانی ہی ڈگر پر چلتے رہنا چاہیے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے گھبرانے اور پریشان ہونے سے کچھ نہیں ہوگا۔ اب حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور آپ کو ان سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ کوئی اہم خبر ملنے والی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بھی معاملا ایسا نہیں ہے۔ جو تنگ کر سکے۔ اگر کسی جگہ فائدہ نہیں ہو رہا تو وہ آپ کی ذاتی غلطی ہو سکتی ہے۔ بہرحال آج کچھ رقم کا حصول ممکن دکھائی دے رہا ہے،ان شاءاللہ۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن لوگوں نے پریشان کر رکھا ہے۔ وہ ابھی بھی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ کو آج تو خاص طور پر بہت محتاط رہنا ہوگا اور چاروں قل پڑھ کر خود کا حصار بنا لیں تو بہتر ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے آج اہم خوشی کی خبر ہے۔ آپ جن قسم کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اب اس میں کافی ریلیف ملے گا۔ آج آپ کو کافی بڑی ٹینشن سے کسی وقت بھی نجات مل جائے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اولاد کے حوالے سے اب کوئی قدم اٹھا لیں۔ بعد میں آپ کے لئے یہ مشکلات کا سبب نہ بن سکے۔ جو لوگ کسی قسم کی آفر کا انتظار کر رہے تھے۔ وہ اب اس حوالے سے خوشخبری سن سکیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے اب شاہد موجودہ جگہ کو تبدیل کرنا بہتر ہو گیا ہے۔ آپ کے لئے اب اور کسی چیز میں کچھ نہیں ہے اور جو لوگ آپ کے لئے مشکلات کھڑی کر رہے تھے ، وہ اور تیزی لا سکتے ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کس جگہ پر جا رہے ہیں۔ سوچ سمجھ لیں اور پھر اپنے قدم پیچھے کر لیں۔ شاہد اب وہاں آپ کے لئے کچھ نہیں ہے۔ حالات کے مطابق قدم اٹھانا ضروری ہے۔ ورنہ بڑا نقصان ہوگا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کا دن اچھا تو ہے مگر آپ کی مکمل توجہ بھی مانگ رہا ہے۔ آپ کی ذرا سی کوشش ان شاءاللہ آپ کو کسی کام میں بڑی شاندار کامیابی دلا سکتی ہے۔ حالات بہت بہتر راستے پر ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں پھر کسی بدنظری کا شکار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ سورة قلم کی آخری دو آیات کو صبح و شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اور کام ہونے سے پہلے کسی کو اس کی خبر بھی نہ ہونے دیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے اس وقت ایک بڑی ذمہ داری سامنے آ رہی ہے اور یہ بلاوجہ کی گلے پڑی ہے۔ اس لئے آپ کو چاہے کہ اب بڑی حکمت عملی سے کام لینا ہوگا، ورنہ ٹینشن بڑھ سکتی ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
لوگ حسد بہت کرتے ہیں۔ آپ سے۔ اس لئے جلد پکڑ میں آ جاتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ خاموشی سے چلیں اور 333بار اللہ اکبر روزانہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں گے تو محفوظ رہیں گے۔