برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ابھی حالات ٹھیک ہیں آپ کوئی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں آگے چل کر مشکل ہو سکتی ہے۔ اس وقت کا اٹھایا گیا قدم بہت سے کاموں پر بھاری ہو سکتا ہے توجہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

درد سر کا مسئلہ ہے صحت آج کل ساتھ نہیں دے رہی ہو گی جن کاموں میں بھی ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے ان حالات میں آپ ذکر الٰہی کریں۔ اور صدقہ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اللہ نے چاہا تو آپ کو آج اچھی خبر ملے گی ایک بڑی مشکل کا خاتمہ ہو سکے گا آپ جن مسائل کا شکار ہیں وہ آپ کے ایک فیصلے کی مار ہیں اگر کرنے کی ہمت ہے تو۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اللہ سے خیر کی دعا کریں آپ روحانی طور پر بہت دور ہیں حلال حرام کی تمیز رکھنا بے حد ضروری ہے اس لئے اپنے تمام حالات کا از سر نو جائزہ لازمی لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جس مقصد کے لئے رقم درکار ہو گی وہ مل جائے گی اور اولاد کی ایک پریشانی کا حل بھی ہو سکے گا۔ اس وقت آپ کی نیت صاف رہی تو بڑی اچھی بہتری حاصل کر لیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ روز گار کے حوالے سے پریشان ہیں وہ اللہ پر بھروسہ رکھیں جلد آپ کے لئے کوئی خوشخبری آنے والی ہے اور ایک بڑی رکاوٹ تو ان شاءاللہ آج شام ہی ختم ہو جائے گی۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا مسئلہ پھر پیدا ہو گیا ہے اور گھر بھی جیسے نحوست کی زد میں آیا ہوا ہے اس وقت آپ کو اپنی نظر اتارنے اور گھر والوں کا صدقہ دینے کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

نحوست والا خانہ کافی حد تک کھلا ہوا ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں ناکامی کا خطرہ ہے۔ اس لئے ابھی بڑے کام کو مت پکڑیں اور صدقہ لازمی دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کاروباری معاملات میں بہتری کا امکان بڑے فیصلے متوقع ہیں اور جن لوگوں ے اپنے لئے آجکل فیصلے کر کے قدم اٹھا لیا وہ آگے چل کر بڑے معاملات میں کامیاب ہوں گے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک بڑی ذمہ داری کم ہو سکے گی البتہ اولاد کا خانہ مسلسل آپ کی توجہ مانگ رہا ہے اور یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ کیوں بعد میں پچھتاوا لیں گے ابھی سے اپنا کردار ادا کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں ان کے لئے آج اچھی خبر ہے وہ اس سے نکل جائیں گے اور مالی حوالے سے بھی آپ کو بہتری کی امید دکھائی دے گی۔ البتہ اپنوں سے شکایت ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کسی کے لئے جس قدر بھی کوشش کر لیں اس پر احسان کریں مگر وہ اگر آپ کا بن جائے تو بڑی بات ہے۔ مطلب پرست لوگوں نے آپ سے بڑا فائدہ اٹھایا ہے آج بھی کچھ ایسا ہے۔