برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

چھوٹی موٹی باتوں کو دل سے نہ لگایا کریں۔ درگزر سے کام لیں گے تو بات آگے بڑھے گی۔ اس وقت مالی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے اگر آپ توجہ دیں گے جلد ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صورت حال اب ٹھیک ہو گئی ہے۔ اس کا انادزہ آپ کو آج ہو جائے گا۔ جب ایک شاندار خبر آپ کو ملے گی۔ جن افراد نے پریشانیاں دیکھی ہیں۔ اب خوشخبری سن سکیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک کے بعد ایک بہتری کی خبر آ سکتی ہے۔ البتہ رشتے داروں سے دوری کا اشارہ بھی مل رہا ہے اور جہاں عزت نہ ملے اس طرف اگر نہ جائیں تو زیادہ مناسب رہے گا وارننگ ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی کے انتظار میں تھے۔ ان میں وہ اب ختم ہوتا محسوس ہو رہا ہے۔ آج کئی حوالوں سے اچھی خبریں ہیں اور گھر میں جاری کشیدگی بھی اب ختم ہو گی۔ آج رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جس بندش میں مبتلا تھے۔ وہ کب کی ختم ہو چکی ہے۔ اب صورت حال بہتری کی جانب جا رہی ہے۔ آپ کے لئے مستقبل کے حوالے سے آج ہی اچھی خبر ہے اور نیا راستہ بھی ملے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ نہ چاہتے ہوئے بھی اب وہ کام کریں گے جس میں دل نہیں لگ رہا تھا۔ حالات ایسا کرنے پر مجبور کر دیں گے۔ آج کا دن کچھ تبدیلی کے اشارے بھی دے رہا ہے۔ اگر سمجھ سکے تو۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

دن تو اچھا ہے مگر آپ کے جسم میں تھکاوٹ کا عنصر ہے۔ مزاج بھی ٹھیک نہیں ہے۔ کوئی بات ایسی تنگ کر رہی ہے جس سے کسی قسم کا کوئی خطرہ ہی نہیں ہے صدقہ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ اوپن مت ہوں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ پہلے ہی حسد کرنے والوں کی وجہ سے بڑا نقصان اٹھایا ہے اور اب بھی یہ خطرہ ہے۔ آپ کو چاہیے کہ چند روز مکمل زبان بندی رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اچھا وقت آتا ہے تو اس کی قدر نہیں کرتے اور جب گزر جاتا ہے تو قسمت کو قصور وار ٹھہراتے ہیں۔ ابھی بھی ایسا ہی معاملہ ہے اور غور کرکے اپنے مستقبل کو بہتر کر سکتے ہیں۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج آگے کے بارے میں پلان بن سکتا ہے جو لوگ کسی بھی مشکل میں تھے، ان شاءاللہ وہ آج اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور راستے کی ایک رکاوٹ دور بھی ہو رہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اللہ پاک نے چاہا تو اچھا ہی ہوگا اور وہ خطرہ دور بھاگ جائے گا جس نے کافی دنوں سے پریشان کیا ہوا تھا اور مستقبل کے حوالے سے کوئی پلاننگ بھی بن سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنوں سے دوری اختلافات کا خانہ کھلا ہوا ہے۔ سنبھل کر چلیں اور آج غصہ نہ کریں۔ اللہ آپ کو آپ کی بہتری کے لئے ہی ان سے دور کر رہا ہوگا۔ آپ کو اس سے سمجھ بعد میں آئے گی۔ صدقہ ضرور دیں۔