برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورت حال کافی حد تک بہتر ہے۔ آپ آج وہ کام کر سکتے ہیں جس میں کافی عرصے سے رکاوٹ آ رہی تھی۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بھی کافی بہتر محسوس ہو رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جس بھی طرف سے کوئی خبر آئے اس کی اچھی طرح تصدیق کر لیں۔ پھر کوئی قدم اٹھائیں،آج مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ یہ آپ کے لئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے، خیال کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی دشمن کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ان کو اندازہ نہیں کہ کل کو وہ ان کا بھی بن سکتا ہے۔ اس لئے فوری پیچھے ہٹ جائیں اور آج وہ کام دیکھیں جو رکاوٹ کا شکار ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج اچھا اور روحانی سا دن ہے۔ آپ کیوں پریشان ہیں۔ شام تک وہ کام جو التواءکا شکار تھا۔ وہ بھی ہو سکتا ہے اور روزگار کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے اہم دن تو ہے مگر جلد بازی کے فیصلے تنگ کر سکتے ہیں۔ آج کا دن ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں، کیونکہ اندیشہ ہے کہ ماضی کی کوئی بات سامنے نہ آ جائے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ گھر کی پریشانیوں کی وجہ سے ٹینشن کا شکار ہیں وہ آج اس میں غیبی انداز سے بہتری آتی ہوئی دیکھیں گے۔ آج کا دن ان شاءاللہ مالی حوالے سے بھی اچھی خبر دے رہا ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ہر مسئلے کا حل اللہ پاک پر توکل کرنا ہے اور کچھ نہ کریں آپ کا ستارہ ہی ایسا ہے کہ رجوع الٰہی رکھتے ہیں۔ سیدھا چلتے ہیں تو مسئلے اور پریشانیاں دور رہتی ہیں۔ آج بھی ایسا ہی سلسلہ ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

استخارے کے بغیر قدم نہ اٹھائیں اور اگر ایسا نہیں کر سکتے۔ ہر چھوٹے موٹے کام کو شروع کرنے سے پہلے 303مرتبہ اللہ اکبر پڑھ لیا کریں۔ سمجھ لیں کہ اس کا صدقہ ادا ہو جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 

 

آج کا دن رجعت کو ختم کرنے میں ان شاءاللہ مددگار ہوگا۔ اس سے آپ کے سارے معاملات الٹے جا رہے تھے۔ اب وہ سیدھے ہونا شروع ہو جائیں گے۔ آج شام سے اچھی خبریں ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

خواہشمند افراد کے لئے نیا سلسلہ یا رشتہ بن سکتا ہی اور آج آپ کو کسی جانب سے مستقبل میں بہتری کے حوالے سے بھی خبر مل جائے گی۔ چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج مشتری زائچے میں آ گیا ہے جس سے ان شاءاللہ امید ہے کہ آپ کو غیبی اندازہ سے مدد ملے گی اور آپ اس مشکل سے نکل جائیں گے جو وجہ تنگی بنی ہوئی ہے۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

مالی حوالے سے صورت حال میں بہتری لانے والا خانہ اچھا ہو رہا ہے۔ امید تو ہے کہ آپ قرض لینے اور دینے کے علاوہ اور بھی ضرورت پوری کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔