برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات کے مطابق چلیں ماضی میں جلد بازی نقصان کا باعث رہی ہے۔ اب صورت حال کی خرابی آپ پر ہو گی۔ مخالفین ویسے بھی ہاتھ دھو کر پیچھے پڑے ہیں۔ آپ نے بچ کر چلنا ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی انتظار میں ہیں کہ خود ہی مسئلہ حل ہو جائی وہ جب تک خود ہاتھ پاﺅں نہیں ماریں گے، کچھ نہیں ہوگا اور آج قسمت سے موقع مل رہا ہے اس کا فائدہ اٹھا لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کے لئے اب کوئی نیا سلسلہ سامنے آنے کی امید تو ہے مگر آپ شاٹ کٹ راستہ اختیار کرنے کے چکروں میں ہیں جس سے نقصان ہو سکتا ہے۔ پوری عقل کا استعمال کرنا ہوگا۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اس مسئلے سے نکل آئیں گے جس میں کافی دنوں سے پریشانیاں آ رہی تھیں۔ آج شام سے صورت حال بہتر ہونا شروع ہو جائے گی اور آپ کو اب روزگار میں بھی بہتری مل سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کچھ معاملات آپ کی سخت توجہ چاہتے ہیں اور آپ جس کام میں ہیں شاہد وہ آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ اس وقت گھر پر بھی نحوست ہے۔ ذکر الٰہی کی ایک محفل کروانی چاہیے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اللہ نے عقل دی ہے اس کا استعمال کریں۔ دوسروں کی باتوں میں آکر خود کو مشکل میں نہ ڈالیں اور چاہنے والے یہی تو چاہتے ہیں ابھی وقت ہے نہایت سنبھل کر چلیں تو بہتر ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ہر بات کو اپنے دماغ پر سوار مت کریں اور درگزر سے کام لیں۔ اللہ بڑا رحمان ہے۔ وہ آپ کی کوئی مشکل باقی نہیں رہنے دے گا۔ بس آپ اس پر مکمل بھروسہ رکھ کر چلیں تو۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن لوگوں نے آپ کو ماضی میں نقصان دیا تھا۔ وہ اب پھر حرکت میں آ گئے ہیں اور آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتے ہیں۔فوری طور پر ان سے دور ہو جائیں۔ آج صدقہ بھی دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کے لئے وہ لوگ مشکل پیدا کر رہے ہیں جو ماضی آپ کے دوست اور ہمدرد رہے ہیں اور ان کا اعتبار کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اس بار ان کی باتوں میں ہرگز نہیں آنا۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اس وقت مالی حالات بے حد کمزور ہیں اور آپ کو اپنی ساری توجہ اس پر رکھنی ہوگی اگر لاپرواہی کی تو مزید نقصان ہوگا۔ تھوڑی سی محنت درکار ہے۔ صورت حال دوبارہ سنبھل جائے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج کا دن آپ کے ایک معاملے میں آسانی دے کر مالی صورت حال کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور جس طرف سے آپ کو امید تھی انشاءاللہ وہ بھی پوری ہونے کے قریب ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 

 

سفر کے متعلق اچھی خبر ملے گی۔ اپنے کام کو لے کر جس مشکل کا شکار تھے۔ اس سے نکلنے کی خبر بھی ملے گی جو لوگ بیماری یا بندش کا شکارچلے آ رہے تھے وہ بھی آزاد ہوں گے۔