برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مالی حالات کے معاملے میں ان شاءاللہ آج اچھی خبر ملنے کی امید ہے اور جس بھی صورت حال کا سامنا ہے آپ کو اس کے مطابق ہی چلنا ہوگا آج خاص طور پر

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ آج کل بڑی اچھی پوزیشن میں آئے ہوئے ہیں اور پھر اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھا لیں اور اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں اللہ پاک کامیابی دیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ان شاءاللہ دن بدن ایک مشکل سے نکلنے کی خبر ملتی چلی جائے گی اور جس بھی طرف سے امید تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے آج کا دن کاروباری حوالے سے شاندار ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو اپنے لئے سنجیدہ ہو کر چلنا ہوگا لاپرواہی نہ کریں اور سازشی لوگوں سے دور رہیں۔ جو قدم اب اٹھانا ہے بے حد سوچ سمجھ کر اٹھانا ہے یہ وارننگ ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جھگڑے یا مقدمے وغیرہ سے دور رہیں کیونکہ اب اس میں بہتر صورت حال پیدا ہونے کے امکان روشن ہیں اور آج کا دن گھر میں ایک شاندار خبر دے کر سکون دے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کاروباری حوالے سے بھی بہتری آ سکتی ہے اور جس کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ بھی اب کامیابی دلائی گئی آپ کو اس وقت ساری توجہ اپنے روز گار پر دینا ضروری ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صبح سے اچھی خبریں ملنے کا امکان ہے جو کام کافی دنوں سے رکا ہوا تھا وہ اب چل پڑے گا جو لوگ روز گار کے حوالے سے پریشان تھے آج ان کے لئے اچھا دن رہے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ابھی خود عقل سے کام لینا ہے کہ کون سا کام آپ کے لئے ٹھیک ہے کون سے غلط اور جائز کام کی طرف بڑھیں تو فائدہ ہوگا ابھی آپ ٹھیک راستے کا انتخاب کریں تو بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ابھی جلد بازی میں کسی تبدیلی کی طرف نہ بڑھیں اور جو لوگ ایسا کریں گے وہ پریاشن ہوں گے۔ آپ بے فکر ہو کر بس موجودہ کام میں دلچسپی لیں تو زیادہ بہتر رہے گا ان شاءاللہ۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اس وقت صورت حال میں قدرے کشیدگی دکھائی دے رہی ہے آپ کو چاہئے کہ حالات کے مطابق اٹھائیں جلد بازی میں کوئی غلط فیصلہ نہ کریں آپ کے لئے آج دن رسکی سا لگتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو سوچ رہے ہیں وہ اس پر ابھی عمل نہ کریں حالات کی سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ آج کا دن خاموشی سے چلنے اور جلد بازی سے کام نہ لینے کا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ نے جس طرف امید لگا رکھی ہے فی الحال وہ پوری ہوتی دکھائی نہیں دے رہی آپ کو چاہئے کہ اپنے کام پر توجہ دیں اللہ سے امید ہے کہ اس میں ہی برکت ہو گی۔