برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مسلسل بحکم اللہ بہتری کا سامنا ہے اور جو لوگ اس اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھا رہے ان کو پچھتاوا ہوگا۔ آج جو آفر آئے اس پر غور کریں تاکہ مالی صورت حال بہتر ہو سکے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج اچھا دن ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے۔ اس کے ہو جانے کا امکان ہے۔ آپ اللہ کا نام لے کر جلدی سے اپنے مقصد کی طرف بڑھیں تاکہ کامیابی حاصل ہونے میں وقت ہوں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ عرصہ دراز سے کسی جادو ٹونے یا بندش کا شکار تھے۔ وہ آج انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی بہتری کا عمل شروع ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنے معاملات کو اپنے سر سے اتاریں۔ ان دنوں جس قدر ممکن ہو روزگار کے حصول پر کوشش کریں اللہ نے چاہا تو دوبارہ زمین سے آسمان تک کا سفر شروع ہو جائے گا

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن افراد کے کافی دنوں سے بیماری نے جکڑا ہوا تھا وہ اب تیزی سے اس سے نکل جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آج دن اور بھی کئی معاملات میں اچھی خبریں دے رہا ہے، مبارک ہو۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو راستہ مشکل لگ رہا تھا۔ وہ ان شاءاللہ آسان ہوگا، آپ کے لئے اچھی خبر ہے اور کچھ رقم کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔ آج آپ کی صحت کے حوالے سے صدقے کی ضرورت ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو آج اچھی خبر ملنے کا امکان، جس کا تعلق مستقبل ہو سکتا ہے اور آپ کی دلی مراد بھی اب پوری ہونے کے قریب ہے جو لوگ پریشان تھے۔ آج سکون حاصل کریں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اس وقت آپ کو اپنے گھر میں جن معاملات میں پریشانی کا سامنا ہے۔ اس میں اب تیزی سے کمی کا امکان بھی ہے اور جو لوگ اپنے روزگار پر توجہ دیں گے وہ بہتر نتائج لیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اب حقیقت کو ذہن میں رکھ کر چلیں اور کوشش کریں کہ صرف حالات کے مطابق قدم اٹھایا جاسکے۔ آج ایک اچھا موقع مل رہا ہے۔ اس کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن افراد نے سفر کرنا ہے۔ وہ تیاری کر لیں ان شاءاللہ اب اچھی خبر ملنے والی ہے اور آج کا دن گھر میں بھی ایک کشیدگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، فکر مند نہ ہوں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کے لئے اب ایک نیا سلسلہ بننے کی خبر بھی سامنے آئے گی اور آج بڑی رکاوٹ بھی دور ہو رہی ہے۔ اللہ نے چاہا تو شام تک بڑے مقصد کے قریب ہوں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو بھی پریشانی ہے وہ عارضی ہے، آپ کو آج واضح اندازہ ہو جائے گا کہ اب راستے کھل رہے ہیں اور آپ مشکلات سے نکلنے جا رہے ہیں۔ اس لئے تیاری مکمل کرلیں۔