برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ جس صورت حال سے گزر رہے ہیں وہ آزمائشی ہی ہے اس وقت صدقے کا سہارا لیں اور توبہ کر کے اپنے تمام معاملات اللہ پاک پر چھوڑ دیں وہ خود ہی مشکل سے نکالے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

انجان بندے پر بھروسہ مت کریں اور ہو سکے تو اپنی پوزیشن کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں اس طرح آپ مشکل صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے یہ بہت ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی بات اس وقت کوئی نہیں سمجھے گا آپ کس کو سمجھانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں مجھے تو مخالفین آج کل زیادہ نظر آ رہے ہیں۔ اس لئے چاروں قل پڑھ کر گھر سے نکلا کریں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

روز گار کا خانہ بحکم اللہ بہت اچھا ہے مگر آپ ہیں کہ اس وقت نا جانے کن کاموں مںی ضائع کر رہے ہیں۔ اس کی قدر کریں اور مستقبل کے حوالے سے کوئی قدم اٹھا لیں تو بہتر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان دنوں سفر کا خانہ بھی کھلا ہوا ہے اور موجودہ جگہ سے رہائش کی تبدیلی یا نوکری میں تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں۔ اس لئے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کس طرف جا رہے ہیں کسی رجعت بندش و غیر کا شکار معلوم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کافی دنوں سے کسی بھی کام میں کامیابی حاصل نہیں ہو رہی۔ صدقہ دیں نظر اُتاریں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کے لئے کوئی اچھی خبر ہے اور جس کو پریشانی کا سامنا تھا وہ اب تیزی سے ختم ہو رہی ہے اور گھر میں جاری کشیدگی بھی اب کم ہو سکے گی اور کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے ان شاءاللہ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

رکاوٹ اب عارضی ہے دوپہر کے بعد ہی دور ہو سکے گی کافی جگہ پر جس مسئلے کا ذکر کیا تھا اگر اللہ سے کرتے تو حل ہو جاتا اب بھی دعا کریں مسئلہ حل ہو جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ملی جلی کیفیت والا دن ہے آپ کو خاص کامیابی تو نہیں ملے گی مگر بحکم اللہ ہر طرح کی پریشانی سے بھی دور رہیں گے جو لوگ بندش میں تھے اب وہ آزاد ہوں گے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اپنی بات کو زیادہ دوسروں کے سامنے پیش کریں۔ آپ کی مشکل کوئی نہیں سمجھے گا خاموش رہیں اور خود کو الگ کر کے اپنی محنت سے اپنی منزل کی جانب سفر شروع کر دیں تو بہتر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کیوں بار بار چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ ان شاءاللہ آپ کی ہر پریشانی کو آسانی میں بدل دے گا آج ہی نظارہ کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اگر کوئی پریشانی محسوس ہو رہی ہے تو صدقہ دے دیں اور آج آپ خود کو بھی نماز کی طرف لے کر جائیں سارا دن میں سے ذکر الٰہی کے لئے وقت ضرور نکالا کریں۔