برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کافی دنوں کے بعد زائچے میں واضع تبدیلی کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوئے ہیں جس سے آپ کی زندگی پر بڑے گہرے اثر پڑیں گے اور صورتحال بہتری کی جانب جائے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو کافی دنوں سے تبدیلی کا مشورہ دیا جا رہا ہے ناجانے یہ جگہ راس کیوں نہیں آ رہی اب نحوست کے اثرات بھی محسوس ہو رہے ہیں۔ اونچی آواز میں صورة بقرہ کی تلاوت لگائیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

حالات میں تبدیلی آپ نے خود لانی ہے نا جانے کیوں آپ سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس طرح تو ایک اچھا وقت آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گا اس کی قدر کر لیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بات کو بھی لے کر پریشان ہیں وہ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ضرورت کے تحت رقم بھی حاصل ہونے کے واضع امکانات روشن ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

بار بار کہا جا رہا ہے کہ تبدیلی کے لئے تیار ہو جائیں اس وقت آپ کو اچانک خبر ملے گی تیاری ہو گی تو مشکل نہیں ہو گی جو لوگ اس کو روکنے کی کوشش کریں گے وہ پریشان ہوں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج اچھا دن لگتا ہے صبح سے اچھی خبروں کے ملنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور روز گار کے حوالے سے بھی اہم مسئلہ حل ہونے کے قریب ہوگا پریشانی اب ختم ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ جس کام کو بڑا مشکل سمجھ رہے ہیں ان شاءاللہ وہ آج برا آسان معلوم ہوگا اور آج مالی طور پر کچھ سلسلہ بن جانے کی امید ہے رکے ہوئے کام ہو سکتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

خاندانی جھگڑوں اور معاملات سے دور رہیں اس وقت آپ کی پوزیشن کمزور محسوس ہوئی ہے بلا وجہ اپنے سر کوئی ٹینشن نہ لے لینا۔ خاموشی اور در گزر ہی بہتر راستہ ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج کافی طرف سے اچھی خبریں آ سکتی ہیں اور کچھ راز کے اوپن ہونے کا بھی خدشہ ہے محتاط رہیں اور کوشش کریں کہ پرانے معاملات منظر عام پر نا ہی آئیں تو اچھا ہے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو غیر متوقع طور پر مالی فائدہ مل سکتا ہے جو لوگ کافی دنوں سے بیمار تھے وہ بھی اب شفاءیاب ہوں گے آج ایک بڑی رکاوٹ کے دور ہونے کا بھی واضع امکان ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج کا دن آپ کی مالی مدد کے لئے بحکم اللہ تیار ہے اور ایک اہم ضرورت تو پوری ہو گی مگر ساتھ ساتھ اولاد کے حوالے سے لاحق ٹینشن کا بھی خاتمہ ممکن نظر آتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مبتلا ہیں جو ناجائز ہے تو توبہ کر کے فوراً واپس آ جائیں تو اچھا ہے ورنہ بڑے مسئلے اور پریشانی کا شکار ہو سکتے ہیں زبردست وارننگ ہے۔