برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اللہ اللہ کرکے صورت حال میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔ آپ نے کافی سخت وقت دیکھا ہے۔ اب اس کا ازالہ ہو سکے گا۔ بس خانگی معاملے میں اکیلے رہ گئے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثت کے امور یا اپنے حق کے لئے کوئی بات پریشانی لا سکتی ہے۔ آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں نہایت ہی حکمت عملی سے ڈالیں۔ اب ساتھ دینے والے بھاگ گئے ہیں، خیال رہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

بس اہم امور کو دیکھیں باقی اپنے کام جو ضروری نہیں ہے چھوڑ دیں اور جو ضرورت فی الحال پوری نہیں ہو رہی وہ آگے چل کر ہو جائے گی۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس مشکل میں ہیں۔ اس سے اب نجات مل جائے گی۔ حالات بڑی تیزی سے بدل کر آپ کے حق میں ہو رہے ہیں۔ اس کا انشاءاللہ آپ کو ہی اندازہ ہو جائے گا فکرمند نہ ہوں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

بلاک رقم واپس مل سکتی ہے۔ کاروباری حضرات کو بہتری ملنے کی امید اور جن لوگوں نے تبدیلی کرنی ہے۔ وہ تیاری پکڑیں۔ نئی جگہ نوکری کی کوشش بھی کامیابی ہو سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صبح سے ہی ایک اہم خبر سارے دن کو خوشگوار بنا دے گی۔اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اچھا سلسلہ بن سکے گا۔ آج کافی دنوں کے بعد زائچے میں بہتری محسوس ہو رہی ہے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو لوگ آپ کو پریشان کررہے تھے۔ وہ آج خود ہی بھاگ جائیں گے اور کوئی بڑی رکاوٹ بھی ختم ہو جائے گی اور سفر کے متعلق بھی کوئی نئی بات سامنے آ سکتی ہے جو اچھی ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اکیلے رہ گئے ہیں۔ مطلب پرست لوگ سب بھاگ گئے ہیں۔ ان میں چاہے اپنے ہوں یا غیر۔ آپ کو زندگی کی جنگ اب اکیلے لڑنی ہے اور کوشش کرنی ہے کہ راز اوپن وہی ہوں تو بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کو اپنے اور پرائے کی پہچان بڑی ضروری ہے۔ ان دنوں خاص طور پر اور جس پر سب سے زیادہ اعتماد کیا جا رہا تھا، وہ کس طرح جڑیں کاٹ رہا ہے آپ کو معلوم بھی نہیں۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج خوبصورت دن ہے۔ آپ کے لئے صورت حال بڑی اچھی ہے۔ اپنے مقاصد میں کوئی اہم کامیابی حاصل بھی ہو سکتی ہے اور جو لوگ کسی بھی قرض میں مبتلا تھے۔ اب اس سے آزادی شروع۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

مالی فائدہ ل سکتا ہے۔ بیماری بندش و دیگر اثرات سے نجات ملے گی جو لوگ کسی بھی قسم کے مقدمات یا انکوائری کا سامنا کررہے ہیں وہ بھی ان شاءاللہ اب آزاد ہو جائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ناجائز آمدن ناجائز تعلقات اور ہر وہ کام جو شرعاً غلط ہے توبہ کرکے اس سے فوری طور پر دور ہو جائیں گے۔ مریخ عقرب مل کر ملاپ بہت بڑی پریشانی لا سکتا ہے،خیال کریں۔