برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات کے مطابق چلیں بار بار وارننگ دی جا رہی ہے آپ کسی بھی بات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے اس طرح نقصان کا خطرہ ہے۔ آج بڑا اہم دن ثابت ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں اللہ پاک کے حکم سے بڑی امید ہے کہ آج ان کو نجات مل جائے گی اور اب صورتحال میں بہتری شروع ہونے کا عمل جاری ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کسی بھی دوسرے شخص کے لئے اپنے گھر یا زندگی میں کشیدگی مت لائیں دور اندیشی سے کام لیں گے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا بہر حال اب سنجیدہ ہونے کی ضرورت بھی ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ ملکر نیا کام کرنا چاہتے ہیں وہ کر سکتے ہیں ان شاءاللہ اس میں ان کو فائدہ ہی ہوگا اور رکاوٹوں کا سلسلہ بھی اب رک جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج ہونے والی تمام حرکتوں پر نظر رکھیں کسی بات کو بھی نظر انداز مت کریں اس طرح مشکل ہو جائے گی ان دنوں مخالفت کرنے والے سرگرم عمل ہیں خیال رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس وقت آپ کو غیر متوقع جانب سے ایک فائدہ حاصل ہونے کا امکان ہے آپ کی ضرورت تو پوری ہو گی مگر حالات بھی اب بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے ان شاءاللہ۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اپنے سارے معاملات اللہ پاک پر چھوڑ دیں مکمل توکل سے کام لیں گے تو سارے بند راستے ان شاءاللہ خود بخود کھل جائیں گے اور جو خطرات ہیں وہ ختم ہو جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن لوگوں نے اپنے راستے کو بدلنے کا پروگرام بنا لیا ہے وہ ایک مرتبہ پھر نظر ثانی کر لیں یہ نہ ہو کہ بعد میں پچھتانا پڑے اور آج جو مل رہا ہے اس کا شکر کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

بار بار کہا جا رہا ہے کہ خود کو دوسروں کے سامنے کمزور ظاہر مت کریں اور غصہ بھی نہ کریں۔ البتہ چند دنوں کے لئے خاموشی اختیار کر لیں ان شاءاللہ آپ کو سکون ہی ملے گا۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ بار بار اپنی پوزیشن کو بدلنے کی کوشش مت کریں یہ کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے خاموشی سے بس اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہیں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنے معاملات کا از سر نو جائزہ لیں آپ ایک غلطی کو بار بار کئے جا رہے ہیں جو کہ اپنے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ دوسروں کے معاملات سے فوری دور ہو جائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنے حالات خود بدلنے کی کوشش کریں کیونکہ اللہ اس قوم کی کبھی حالت نہیں بدلتا نا ہو جیسے خیال خود اپنی حالت بدلنے کا آج تمام فیصلے حکمت عملی سے کریں۔