برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

کسی بھی معاملے میں آپ کو فکر لاحق تھی وہ آج کسی وقت بھی ان شاءاللہ ختم ہو جائے گی اور اب اگر سیدھے راستے پر چلے تو آپ کو روزانہ کے حساب سے فائدہ حاصل ہونا شروع ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

موجودہ نوکری میں اگر فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تو اس میں تبدیلی کے بارے غور و فکر کر سکتے ہیں ان دنوں خاص طورپر ان معاملات کے حوالے سے اچھا وقت ہے ہاتھ سے ہرگز جانے مت دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

دل کے سکون کے لئے اللہ پاک کی طرف رجوع کریں نماز کی پابندی اور زکر الٰہی آپ کو مشکلات سے نکال سکتا ہے۔ آپ 1000مرتبہ اللہ اور 500بار درود شریف پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ماضی میں جن افراد نے دھوکا دیا تھا اب دوبارہ زندگی میں شامل ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس وقت آپ نے غلط فیصلہ لیا تو اس کے بڑے بڑے نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورت حال آج آپ کے حق میں ہے۔ کوئی فائدہ ہے جو غیبی انداز سے آپ تک پہنچ سکتا ہے۔ آپ اگر مناسب انداز سے چلتے رہے تو ان شاءاللہ مستقبل میں کوئی بڑا سلسلہ بن جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو اب سچی توبہ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ حالات بدستور خراب ہے آپ کی توبہ حالات بدل دے گی۔ اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ اس لئے روزانہ کے حساب سے فیصلہ کرکے قدم اٹھائیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو کس بات کی فکر ہے۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ وہ سارے کام سیدھے کر دے گا اور رزق نصیب میں ہے وہ تو آپ کو مل کر ہی رہے گا۔ پھر پریشان ہو کر کیا کرنا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن لوگوں نے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ جس قدر ممکن ہو انتظار کریں ہو سکتا ہے کہ موجودہ جگہ ہی بہتری مل جائے ۔ اس وقت حالات کوئی مناسب بھی نہیں ہیں۔ اس کام کے لئے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنی عزت و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔ یوں کسی کا بھروسہ مت کریں۔ زائچہ اس میں خطرات کو ظاہر کر رہا ہے۔ اس طرح آپ لاپروا ہوئے تو مشکل میں آنے کا امکان ہے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

حالات جس تیزی سے بدل رہے ہیں۔خود کو بھی کسی تبدیلی کے لئے تیار رکھیں۔ان دنوں آپ کی گھریلو زندگی میں جو ٹینشن ہے وہ حکمت عملی سے دور ہو گی تاکہ غصہ کرنے سے خیال رہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اچھے اور بُرے کی تمیز رکھیں۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں۔ ہر ایک سے دوستی کر لیتے ہیں۔ اس وقت آپ کو ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہوگا۔ زحل زائچے میں بیٹھا تنگ کر سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کسی جانب سے ضرورت پوری ہونے کا امکان ہے اور جس بھی قسم کی رکاوٹ تنگ کررہی تھی۔ اس سے بھی نجات ملے گی۔ مخالفت کرنے والے آج تو بھاگ جائیں گے۔