برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج روحانی حوالے سے اہم دن ہے۔ آپ نے اگر اپنے معاملات ٹھیک رکھے پاک صاف رہے تو روحانی حوالے سے انشاءاللہ کوئی فائدہ ضرور حاصل ہوگا اور بڑا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

کسی بدنظری کا شکار ہوتے محسوس ہو رہے ہیں جس نے صحت کا معاملہ بھی خراب کررکھا ہے اور جس طرف بھی رکاوٹ آ رہی ہے شاید اسی وجہ سے ہے۔ آپ بس اپنی نظر اتار لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کے دماغ میں جو بات آ جائے وہ نکل ہی نہیں سکتی۔ ناجانے کیوں اُسی کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان ہو رہے ہیں۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں آج کوئی بھی نقصان نہیں دے سکتا۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ابھی آپ کسی نئے کام میں ہاتھ مت ڈالیں اور نہ ہی رقم کسی کے حوالے کریں کسی بھی سلسلے میں۔ جو لوگ بیماری میں مبتلا ہیں وہ صرف سچے دل سے توبہ کرکرے دعا کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صرف ایک یوم صبر اور کر لیں آپ ان شاءاللہ جس بھی ٹینشن کا شکار ہیں اس سے نکل جائیں گے اور آپ کو آج شاید کوئی آفر بھی آئے۔ اس کے بارے میں غور بھی ضرور کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

بار بار کہا جا رہا ہے۔ اپنے معاملات ٹھیک کرکے سیدھے راستے پر آ جائیں ورنہ بڑی پریشانی ہو سکتی ہے زحل اور عقرب جب زائچے میں موجود ہو بلاوجہ کی مشکلات لاتے ہیں، صدقہ بھی دیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

خود کو مشکل میںنہ ڈالیں اور ان تمام کاموں سے بعض آ جائیں جو کہ ناجائز ہیں۔ اس وقت حالات آ پ کے حق میں نہیں ہیں، کسی نہ کسی طرف سے مخالفت آتی جا رہی ،صدقے بھی دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج ناراض کسی شخض سے صلح کا امکان ہے اور جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی پریشانی کا شکار ہیں وہ بھی ان شاءاللہ اس سے نکل آئیں گے۔ کچھ رقم ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

سابقہ نقصان کا بھی ازالہ ہوگا اور اب اتنا کچھ ہاتھ میں آنے والا ہے کہ نیا پلان بھی بنا لیں گے مستقبل محفوظ کرنے کا بڑا اچھا موقع ہے۔ بڑی پلاننگ سے چلنا ضروری ہے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

بار بار اپنی پوزیشن تبدیل نہ کریں۔ اس طرح نقصان کا اندیشہ ہے۔ آپ کو ان دنوں ہر معاملے میں سنبھل کر چلنے اور فیصلے کرنے کی ضرورعت ہے۔ گھبرانے والے کچھ نہ کر سکیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ زندگی سے جا چکے ہیں ان کے لئے اب کیا رونا۔ اللہ پاک کا نام لے کر اب آگے بڑھیں۔ آگے بہت کچھ ہے جو صرف آپ کا انتظار کررہا ہے۔ مطلب پرست لوگوں سے دور رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صورت حال آج حےران کن طریقے سے تبدیل ہو رہی ہے اور اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔ آپ گہری نظر سے اس کا مشاہدہ کریں ان شاءاللہ اس میں آپ کے لئے بہت کچھ موجود ہے۔