برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت مالی طور پر آپ کے لئے کچھ سلسلہ بن جانے کی امید دکھائی دے رہی ہے۔ آپ جن معاملات میں الجھن کا شکار تھے۔ وہ اب حل ہونے کے قریب ہیں، فکر مند نہ ہو۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی کی باتوں میں اپنی پوزیشن کو تبدیل کرنے کے بارے میں سوچیں گے وہ غلطی کریں گے اب حالات ایسے نہیں کہ فوری طور پر تبدیلی کا سوچا جائے۔ اس لئے صبر سے کام لینا ہوگا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے لئے خود ہی راستہ تلاش کریں صرف اپنے اللہ کی مدد سے اگر آپ نے کسی اور کے سامنے دست سوال کیا تو مشکل میں آ جائیں گے۔ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد جاری رکھیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دنوں اضافی رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے اور جو کام التوا کا شکار تھا وہ بھی اب غیر متوقع انداز سے ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آج کافی بہتر دن محسوس ہوتا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت ایک بار پھر گھر میں کشیدگی دکھائی دے رہی ہے۔ آپ جس کام یا معاملے سے بچ کر چلنا چاہتے تھے۔ وہی آپ کے سامنے آ سکتا ہے۔ا س لئے اب اہم رول کا و قت ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورت حال آج قدرے بہتر اور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ جن امور میں دشواریوں کا شکار تھے وہ اب بہتر ہو رہے ہیں۔ اس لئے آپ اب اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ملی جلی کیفیت کا حامل دن ہے۔ امید ہے کسی بھی مقصد کے لئے نکالیں گے تو اس میں کامیابی ملنے کے امکانات ہیں اور رکاوٹ بھی ان شاءاللہ دور ہو جائے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دنوں مالی طور پر جو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ان شاءاللہ اس کا سدباب ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں وہ بھی خوشخبری سن سکیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دنوں آپ کو روزگار پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے آپ جس بھی طرف کوشش میں لگے ہوئے ہیں اس میں کامیابی کے امکانات بھی ہیں اور پیسہ بھی مل سکتا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
انجان جگہ سے مدد ملنے کا امکان ہے اور آپ جس بھی پریشانی میں ہیں اس سے نکل جائیں گے جو لوگ تبدیلی رہائش کے خواہشمند ہیں اس حوالے سی کوئی خبر ملے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے لئے خود ہی مشکل پیدا نہ کریں آپ کو آج اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر پھر ہی کوئی قدم اٹھانا ہے اور دیکھیں کسی کام میں بھی جلد بازی بالکل نہ ہو۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
وہ راستے کی دیوار اب ٹوٹ جائے گی جس نے عرصہ دراز سے آپ کو تنگ کیا ہوا تھا۔ آج کا دن صرف مستقبل کے امور پر فوکس رکھنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ خیال کریں۔