برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس ڈگر پر چل رہے ہیں۔ اس میں کوئی خاص کامیابی کے امکانات کم ہی ہیں۔ ہو سکے تو استخارے کی مدد لے لیں اور کوشش کریں کہ اب دل کے معاملات ٹھیک ہوں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جس شخص نے وعدہ کر رکھا تھا۔ لگتا نہیں کہ وہ وعدے پر پورا اترے گا۔ اس وقت صرف اپنے بل بوتے پر چلنے کی ضرورت ہے۔ دوسروں کے سامنے دست سوال ہرگز نہ کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اندازے سے کام نہ کریں اس طرح ناکامی اور نقصان دونوں کا خطرہ ہے۔ ان دنوں ہر کام سوچ سمجھ کر کرن اہے اور کسی بھی انجان شخص کا اعتبار کرکے بالکل نہیں چلنا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو نہایت محتاط رہنا ہوگا۔ مخالفین اپنا زور لگا رہے ہیں وہ آپ کے لئے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔ ان دنوں آپ کے لئے بس روزگار پر توجہ دینا سب سے بہتر رہے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جو چاہتے ہیں۔ وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس کے لئے مزید انتظار کرنا ہوگا اور اپنے گھر اور دل کے معاملات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ یہ سلسلہ اب اچھا نہیں ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے لئے اب نیا راستہ کھلنے کا واضح امکان ہے اور جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھیں۔ وہ اب ختم ہو جائیں گی ، ان شاءاللہ، اور رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورت حال بحکم اللہ بڑی اچھی جا رہی ہے۔ آپ کو اپنی محنت اور لگن سے اس کا فائدہ ضرور اٹھانا چاہیے اور کوئی بھی کام رسک لے کر نہ کریں بلکہ اپنے اللہ پاک پر بھروسہ کرکے چلیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جس بھی خطرے کا سامنا ہے۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ اس سے نجات مل جائے گی اور چو لوگ اپنے مالی معاملات کے حوالے سے پریشان ہیں وہ خوشخبری سن سکتے ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو جس قسم کے حالات کا سامنا ہے۔ وہ آپ کے حق میں بہتر ہی دکھائی دیتے ہیں۔ اب پوری توجہ دیں۔ اس پر اور اپنے لئے آنے والے دنوں کے بارے میں نیا راستہ تلاش کر لیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی کام میں جلد بازی سے کام لیں گے ان کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں اور آج کا دن تو ویسے ہی مخالفین سے بچ کر چلنے کا ہے اور آپ شرارت کر رہے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے اور جو لوگ خود غیبی تبدیلی محسوس کریں وہ زیادہ بہتر رہیں گے۔ خود سے کوشش کرکے خود کو پریشانی میں مت ڈالیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ ابھی تک کسی بدنظری کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ خود کا حصار بنا لیں اور اگر ایسا نہیں کریں گے تو آپ کو اس میں کافی نقصان ہو سکتا ہے۔ یہ وارننگ ہے آپ کو۔