ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 32 افرادجاں بحق ہو گئے ،جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی ہے۔ وائرس سے متاثرایک ہزار 805 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا کے بڑھتے کیسز، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 664 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھرمیں 94 لاکھ 85 ہزار 702 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 61 ہزار 179 ہے، پنجاب ایک لاکھ 85 ہزار 468، خیبرپختونخوا 75 ہزار 725 جبکہ بلوچستان میں 19 ہزار 206 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 47 ہزار 710، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 کیسز ہیں، آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 10 ہزار 952 ہوگئی ہے۔