برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

نامعلوم افراد سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ پرانی ایک کوشش اب کامیابی سے ہمکنار کرائے گی اور جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے۔ امید تو ہے کہ اچھا سلسلہ بن سکے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن افراد نے سفر کرنا ہے۔ وہ ابھی انتظار کریں۔ اس کے لئے بالکل بھی مناسب وقت نہیں ہے۔ اور نا ہی ابھی شادی یا منگی کے حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ لیں خطرہ ہے ابھی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اولاد کے کسی بھی معاملے کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں اور جس بھی بات پر شک ہو۔ اس کی پوری نگرانی کریں۔ ان دنوں ان کو اپنی من مانی کرنے سے ہر صورت روکیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

بدلتے ہوئے زائچے میں ابھی کسی بھی طرح کا قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں، ابھی انتظار کرنا بہتر رہے گا۔ زائچہ جب جگہ تبدیل کر لے گا۔ پھر کوئی قدم اٹھائیں گے، ابھی رسک نہ لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی صحت کا خانہ کمزور محسوس ہوتا ہے۔ آپ جس بھی مسئلے کو لے کر پریشان ہیں اس کا حل تو مل جائے گا، مگر ابھی انتظار کرنا فی الحال بہتر رہے گا۔ بس صدقہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اللہ پاک پر بھروسہ اور پوری توکل رکھ کر قدم اٹھائیں تو ان شاءاللہ اس کا بڑا فائدہ ہوگا اور اگر من مانی کرکے چلیں گے تو پھر نقصان کا اندیشہ رہے گا، بے حد محتاط رہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو لوگ ابھی بھی اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر غلط سمت چل رہے ہیں۔ وہ خود پر ظلم کر رہے ہیں۔ واپسی کا راستہ کھلا ہوا ہے توبہ کرکے فوری معاملات سیدھے کر لیں تو بہتر ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ابھی دھوکا کھانے والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ بے حد محتاط ہو کر چلیں اور کوشش کریں کہ چند دن گوشا نشینی اختیار کر لی جائے تو بہتر رہے گا۔ اعتبار تو کسی کا ہرگز نہیں کرنا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک پرانے معاملے سے نکلنے کی خبر مل سکتی ہے اور جس بات کا خوف دماغ پر سوار تھا۔ وہ بھی ختم ہو سکتا ہے۔ لیکن گھر میں آپ کی نگرانی کی اب اشد ضرورت بھی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

صورت حال بحکم اللہ دن بدن بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ آپ جس بھی کام میں بسم اللہ پڑھ کر ہاتھ ڈالیں گے، ان شاءاللہ وہ غیر متوقع ذریعے سے ہوتا چلا جائے گا۔ توکل سے چلیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

صحت کا صدقہ ضروری ہے اور ان لوگوں سے دور رہنے کی کوشش کریں جن لوگوں نے پہلے بھی دھوکا دایت ھا کہ مومن ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاتا۔ اس بات کا خیال رہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج بھی صدقہ دیں۔ ہو سکتا ہے کہ نظر بد کے اثرات ابھی تک محسوس کئے جا رہے ہوں۔ آپ کے لئے ابھی چند دن خاموشی سے چلنے کا مشورہ ہے اور راز کو بالکل اوپن نہ ہونے دیں۔