برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جن پر اعتبار کر رہے ہیں وہ کسی طرح بھی اعتبار کے قابل نہیں ہے۔ حالات بے حد کمزور بھی ہیں۔ آپ کو روحانی حل تلاش کرنا ہوگا فی الحال یا کریم یا سلام پڑھا کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک اہم ذمہ داری مل سکتی ہے اور مصروفیات میں اضافہ متوقع بھی ہے آج کوئی غیر آپ کی مدد کے لئے تیار ہوگا اور آپ کے لئے کسی معاملے میں بڑی کوشش بھی کرے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خانگی مسائل بڑھ رہے ہیں آپ کسی ٹینشن میں ہر وقت رہتے ہیں۔ اس لئے ان سے دور رہنے کا مشورہ ہے اور صرف کوشش کر کے اپنے روز گار کی طرف دیکھیں۔
جو لوگ غیر افراد پر بھروسہ کر کے ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں یہاں تو اپنوں کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ نہیں دیا جا سکتا آج اپنے مال کی حفاظت کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ پاک بڑے مہربان ہیں آپ اس کو اس طرح پکاریں تو سہی جس طرح پکارنے کا حق ہے وہ آپ کی ہر مشکل آسان کر دیں گے۔ آج ایسا ہوتا نظر بھی آتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے اب خوشخبری ملنے ولای ہے اور روز گار کا مسئلہ میرے اللہ نے چاہا تو بڑے شاندار طریقے سے حل ہوگا۔ ٓج کا دن بڑا ہی اہم رہے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
سب معاملات رکاوٹوں کا شکار ہیں ایسا لگتا ہے جیسے ہر چیز بلاک ہو کر رہ گئی ہو۔ آپ استخارے کی مدد لیں۔ یہ ضروری ہے اور اپنے حالات کا از سر نو جائزہ بھی لیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بدنظری کی شکایت لگتی ہے ہر روز کوئی نہ کوئی مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے آپ کو چاہئے کالے ماش سے نظر اتاریں اور یا حی یا قیوم کا ورد بھی 500 بار دن میں ضرور کرتے رہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن افراد نے اپنے کام کو بدلنا ہے اب وہ کوشش کر سکتے ہیں اس سلسلے میں آپ کو آج کوئی اہم خبر بھی مل سکتی ہے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے کچھ بہتر محسوس ہوتا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جب تک اپنی غلطیوں کی اصلاح نہیں کریں گے حالات بھی بہتر نہیں ہوں گے کسی نہ کسی جگہ پر کوئی گڑ بڑ تو ہے نا جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی۔ غور تو کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے آپ کو اللہ نے چاہا تو کسی مشکل میں سے نکالنے میں مدد گار ہوگا اور آج دوپہر کے بعد کچھ اچھی خبریں بھی آنا شروع ہو جائیں گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جب آپ نے اپنی مرضی کرنی ہے اور خود ہی اپنا نقصان کرنا ہے تو دوسرے کیا کریں آپ غلط راستے پر ہیں۔ اپنی اصلاح کریں یہ بار بار وارننگ دی جا رہی ہے سوچ سمجھ لیں۔