کائنات نیوز! ایک بیماری جسے الرجی کہاجاتا ہے پورے جسم میں خارش پیداہوجاتی ہے یہ جلد کی بیماری ہے اور اس کا علاج میڈیسن کے ذریعے بھی لوگ کرتے ہیں حکمت کی دوائیوں سے بھی کرتے ہیں فائدہ تو اللہ نے دینا ہوتا ہے بعض کو تو فائدہ ہوجاتا ہےلیکن بعض لوگ اس سے تنگ آجاتے ہیں کہ ہم نے ہر طرح کا علاج کر وایا کسی قسم کی میڈیسن کو ہم نے نہیں چھوڑا دیسی نسخے بھی بڑے استعمال کئے لیکن
یہ بیماری ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی اور اگر آرام آتا ہے تو جب تک دوائی استعمال کرتے رہیں آرام رہتا ہے جب چھوڑ دیں تو پھر وہی حال ہوجاتا ہےجب ایسی صورت حال ہو اس کے لئے ایک بہت مجرب وظیفہ ہے حضرت علی ؓ نے یہ بتایا کہ اگر کسی کو جلد کی یہ بیماری اس قسم کی خارش جو شدید ہو خارش کرتے کرتےجسم سے خون نکلنا شروع ہوجائے تو وہ سورہ مومنون کی آیت نمبر 14 اکیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پیئے اور یہ خیال کرے اس آیت مبارکہ کے اول و آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی بھی لازمی پڑھ لے یہ وظیفہ اس وقت تک جاری رکھے جب تک اسے آرام نہیں آجاتا اس میں دس دن لگ جائیں پندرہ دن لگ جائیں بیس لگ جائیں یا اس سے بھی زیادہ لگ جائیں تو انشاء اللہ اس بیماری سے اس تکلیف سے آپ کی جان چھوٹ جائے
گیاگر پورے یقین سے یہ عمل کیا یقین کی مضبوطی ضروری ہے یقین کے اندر کمزوری کسی قسم کی نہیں ہونی چاہئے اور ایک دوسرا وظیفہ بھی اسی مقصد کے لئے ہے وہ حضرت جعفر بن صادق ؓ سے روایت ہے انہوں نے بتایا کہ سورہ قدر سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے صبح شام وہ پانی پی لیں اس کے بھی اول آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے انشاء اللہ اس کی برکت سے بھی اللہ اپنی رحمت سے شفاء عطافرمائیں گے ۔کوئی وظیفہ کریں کوئی میڈیسن استعمال کریں لیکن یہ دل میں یقین رکھیں شفاء مجھے میرے اللہ نے دینی ہے اللہ کسی دوائی کے اندر شفاء ڈال دیں وہ اس کی مرضی ہے اس سے شفاء کو نکال دیں وہ بھی اس کی مرضی ہے
اسی طرح کسی وظیفہ کے اندر بھی اپنے ان مبارک ناموں کے اندر قرآن پاک کی ان آیات مبارکہ کے اندر بھی اگر اللہ شفاء ڈال دیں تو ٹھیک ہےلیکن یقین رکھیں جس طرح قرآن نے کہا وننزل من القرآن ماھو شفاء و رحمۃ للمومنین ایمان والوں کے لئے قرآن پاک کے اندر اللہ نے شفاء رکھ دی ہے بس یہ یقین رکھیں یہ پکی بات ہے اس میں شک نہیں ہے یقین سے یہ عمل کیجئے انشاء اللہ تعالیٰ اس موذی مرض سے جان چھوٹ جائے گی یہ کسی بچے کو ہے تب بھی یہی نسخہ استعمال کریں بچی کو ہےتب بھی اسی طریقے سے وظیفہ پڑھیں جوان کو ہے بوڑھے آدمی کو ہے ہر ایک کے لئے یہی وظیفہ ہے اسی کی برکت سے اللہ شفاء عطا فرمائے گا اللہ مجھے بھی آپ تمام سامعین کو قرآن پاک کے ان مقدس وظائف کے اوپر عمل کی توفیق عطا فرمائیں ۔آمین