برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مشکل دن ضرور ہے مگر اس قدر فکر مند بھی نہ ہوں کہ صحت ہی خراب کر لیں، جس اللہ نے پیدا کیا ہے وہ ہماری ضرورتیں بھی جانتا ہے اور اس کو ضرور پوری کرلے گا، ان شاءاللہ
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کچھ تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں، جس میں خاص طور پر روزگار کا خانہ سب سے نمایاں ہے۔ ان شاءاللہ آپ کے ساتھ جو ہوگا وہ اجھا ہی ہوگا، اللہ پر بھروسہ رکھیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کچھ ایسا ملے گا ان شاءاللہ جو آپ گماں میں بھی نہیں ہوگا۔ اس لئے آپ مکمل طور پر توکل اختیار کرکے چلیں۔ آنے والے دن ان نقصانات کا ازالہ ضرور کر دیں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ پریشان ہیں اور کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کس طرف پیش قدمی کی جائے۔ اس لئے ہو سکے تو انتظار کریں ورنہ استخارے کی مدد لے کر آگے چل سکتے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صرف اپنے اللہ پاک کے آگے ہی دست سوال کریں وہ ہی ہے۔ جو ہماری ضرورتیں پوری کرے گا۔ اس کو تو ہمارے سب حال کے بارے علم ہے۔ پھر ہمیں فکر کیسی ہو۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کچھ اہم دن ثابت ہو سکتا ہے اور اس مقام سے مدد آ سکتی ہے، جس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ آپ بلکل خاموشی سے چلیں جو مل رہا ہے اس کا ذکر نہ کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کچھ نہ کچھ ہاتھ میں آتا رہے گا، ان شاءاللہ اور گھر میں جو نحوست جیسی کیفیت کا راج تھا وہ بھی اب ختم ہو چکی ہے۔ آپ کے روزگار کا سلسلہ اب چل سکتا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ابھی بڑے محتاط انداز سے ہر معاملے کو لے کر چلنا ہے۔ آپ جس بھی مسئلے کو چھیڑیں گے وہ خراب ہی ہوگا۔ اس لئے اگر خاموشی سے دن گزاریں جائیں تو بہتر رہے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ دوسروں کے چکروں میں مت آئیں اور رزق کا وعدہ تو میرے اللہ نے کر رکھا ہے۔ وہ آپ کو مل کر ہی رہے گا۔ پھر آپ کو پریشانی لینے کی کیا ضرورت ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس بھی انداز سے زندگی گزار کر آئے ہیں۔ اب وہ سلسلہ برقرار نہیں رہے گا۔ کسی بڑی تبدیلی کے اشآرے موصول ہو رہے ہیں۔ آپ کے مزاج کے مطابق ہی لگتی بھی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ملازمت پیشہ افراد جو ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں ابھی انتظار کر لیں صورت حال بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔ غلط ہو جائے گی۔ ابھی چند یوم مشکل ہے پھر مالی حالات بہتر ہوں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مخالفت کرنے والے ابھی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ چاروں قل پڑھ کر روزانہ اپنا حصار بنا کر گھر سے نکلا کریں۔ ان شاءاللہ ہر طرح کی بدنظری و نحوست سے محفوظ رہیں گے ۔