کیا آپ جانتے ہیں بیکنگ سوڈا نہ صرف کھانے میں استعمال ہوتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ یہ آپ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔آج ہم آپ کو بیکنگ سوڈا کے کچھ ایسے فائدے بتائیں گے جس سے آپ یقینا لاعلم ہوں گے۔چمکدار دانت بیکنگ سوڈا کا استعمال آپ کے دانتوں کی پیلاہٹ ختم کرکے انہیں سفید اور چمکدار بنا دیتاہے۔ اگر آپ بیکنگ سوڈے کو ٹوتھ پیسٹ میں ملا کر 2 منٹ تک استعمال کریں اور اسی عمل ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن کریں تو آپ کے دانت روزبروز اچھے ہوتے جائیں گے لیکن اس کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔داغ، دھبوں اور دانوں کا خاتمہبیکنگ سوڈا چہرے سے دانوں کے خاتمے میں بھی بہت مفید ہے۔ ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور اس میں پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں، اس پیسٹ کو 2۔1 منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں، یہ عمل ہفتے میں ایک سے دو بار کریں۔ داغ، دھبوں اور دانوں کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔گورا رنگرنگ گورا کرنے کے لیے آدھا چائے ک چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور اسے پانی میں ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں، ایک سے دو منٹ تک انگلیوں سے مساج کریں اور ہفتے میں ایک سے دو بار اس عمل کو دھرائیں
۔ناخنوں کی خوبصورتیاکثر لوگوں کے ناخن پیلے ہو جاتے ہیں،یا پھر فنگس کی شکایت ہوتی ہے تو ان سب مسائل کے حل کے لیے بھی آپ کو کسی ڈاکٹر یا حکیم کی ضرورت نہیں بلکہ صرف 2 بڑے چمچ بیکنگ سوڈا، 1 کپ ایپل سیڈر وینیگر میں شامل کریں اور 5 منٹ کے لئے اس مسکچر میں اپنے ناخنوں کو رکھیں، اس کے بعد ناخنوں کو اچھی طرح تولیے سےخشک کر لیں۔ یہ عمل دن میں دو بار کیا جائے توبے حد فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔سر سے خشکی کا خاتمہ خشکی دور کرنے کے لیے بھی بیکنگ سوڈا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بیکنگ سوڈا اور پانی 1:3 کے تناسب سے لیں،5 منٹ تک اسے سر میں لگائیں اور پھر دھولیں۔ مہینے میں کم از کم دو بار اس عمل کو دوہرائیں۔بیکنگ سوڈا کے استعمال سے آپ کے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں، اور یہ معمولی سی چیز آپ کی خوبصورتی میں چار چاند لگا سکتی ہے۔بیکنگ سوڈا فیس واش کے طور پر آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے جو چہرے کو ایکسفولییٹ کرتا ہے
اور چہرے کو تازہ دم کرتا ہے چکنائی اور گردوغبار کی وجہ سے اکثر چہرے پر ایکنی آجاتی ہے اس کا بہترین حل بیکنگ سوڈا کا فیس واش ہے آرگینک شہد دو کھانے کے چمچ ،بیکنگ سوڈا ایک کھانے کا چمچ ،ان دونوں چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے ہوئے نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔اب چہرے کے پمپلز کے لئے مہنگی مہنگی کریمیں اور کیمیکل والی ادویات استعمال کرنے کی ضرورت نہیں اب یہ کام اب بیکنگ سوڈا کی مدد سے کریں اینٹی سیپٹک خصوصیات رکھنے والا یہ پاؤڈر نہ صرف دانوں کے نشانات مٹاتا ہے بلکہ اسکن کی پی ۔ایچ کو بھی بیلنس کرتا ہے جس سے اسکن ہر طرح کی پریشانیوں سے بچ جاتی ہےبیکنگ سوڈا اور پانی ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اب اسے چہرے کی متاثرہ جگہ پر دو سے تین منٹ لگا رہنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں یہ عمل ہفتہ میں دو یا تین دن کریں اور آہستہ آہستہ اس کا استعمال کم کرتے ہوئے ہفتہ میں صرف ایک دن کریں ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین