برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
تھوڑی سی مشکل محسوس ہو رہی ہے اور اس کی وجہ سے دماغی ٹینشن بھی بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ بحکم اللہ نقصان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بس خاموشی اور صدقے سے دن گزاریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن امور میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں وہ ان شاءاللہ عارضی ثابت ہوں گی اور آپ کا ایک بگڑا ہوا کام سنور جائے گا آج مالی طور پر بھی بڑی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلے کا شکار ہیں جن میںبندش جادو ٹونہ وغیرہ ہیں تو اس حوالے سے بالکل فکر مند نہ ہوں۔ زحل آج زائجے سے نکل جائے گا تو یہ معاملات ٹھیک ہوں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہونے کے قریب ہے اور گھر میں جو مسئلہ چل رہا تھا وہ بھی حل ہونے کے قریب ہے۔ آج شام تک کچھ رقم وغیرہ بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس سلسلے کو برسوں پہلے بند کر چکے تھے اب وہ دوبارہ چلنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں اور اس سے ایک بڑی خوشگوار قسم کی تبدیلی کا آغاز ہو سکتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کا دن بڑا اہم ہے آپ کو کافی دنوں سے جس مشکل نے تنگ کر رکھا تھا ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے کی خبر مل سکتی ہے بس اپنے حق کے لئے بھی بولیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ظاہری طور پر دکھائی دی جانے والی ہر چیز آپ کے لئے بہتر نہیں ہے کئی مرتبہ سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا اور آج کسی معاملے میں ہرگز جلد بازی سے کام مت لیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
دوسروں کی باتوں میں آکر آپ اپنی پوزیشن خراب نہ کریں سب سے پہلے اپنی عزت کو دیکھیں اور صرف اللہ پاک کی مدد لے کر چلیں یا استخارہ کر لیں تو بہتر ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لالچ کو دل میں نہ لائیں جو آپ کے نصیب میں ہوگا وہ آپ کو مل کر ہی رہے گا اور امید ہے کہ آپ کی ضرورتیں پردہ غیب سے کسی نہ کسی طرح پوری ہوتی رہیں گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج اچھا دن تو ہے مگر صحت کے حوالے سے خاص توجہ کی ضرورت بھی ہے آپ کچھ لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے اور ابھی روزگار میں تبدیلی بھی نہ کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مخالفین آجکل بالکل خاموش ہیں مگر آپ کی توجہ بار بار اس جانب جاتی ہے اس طرح سے نظر اٹھائیں اور صرف اپنے اور گھر والوں کی طرف دیکھیں خاص طور پر روز گار کے حوالے سے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو سلسلہ رک گیا تھا اور اب وہ چل سکتا ہے۔ آپ کے لئے غیر متوقع خوشخبری ہے آپ آج شام تک ہی ایک مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں اور مالی امداد بھی مل سکتی ہے۔