آج آپ کے ساتھ ایسا قہوہ کی ریسپی بتارہے ہیں جس کی ہردوسرے شخص کو ضرورت ہے۔ آج آپ کو بتائیں گے کہ نزلہ ، زکام ، بخار، سینہ کی جکڑن ان سب دیرپا علاج ۔ کیونکہ آج کل کاموسم ایسا ہے۔ وبائی امراض پھیلی ہوئی ہیں ۔
جس کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں۔ یہ ریسپی میرے داد اابواور ان کے دادا ابو گھر میں بناتے تھے ۔ اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ اگر آپ تمام مسائل سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ تو اس نسخہ کا استعمال کریں۔ اس کو کیسے بناتے ہیں۔ سب سے پہلے ایک پین میں دوگلاس پانی لے لیں۔ اب اس میں ایک انچ ادرک کا ٹکڑا ڈال دیں۔ یہ ہمارے گلے ، نزلے ، زکام او رسینے کی جکڑن کو دور کرتا ہے
یہ بے حد مفید ہے اسی طرح چھوٹی الائچی بھی کارآمد ہے۔ یہ بھی ہمارے صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ آپ نے دو سے تین الائچی ڈال دینی ہے۔ اب اس میں ملٹھی کی ایک چھوٹی ڈنڈی ڈال دیں ۔ ملٹھی سرد گرم ہوتی ہے۔ اور یہ بھی سینے کی جکڑن ، بخار ، گلے خراب ، نزلہ وزکام کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس کےساتھ ایک چمچ زیر ہ کا ڈال دیں۔ اس کے ساتھ ہم نے فریش پودینہ لینا ہے۔
ا س کے دس پتیاں ڈال دیں۔ پودینے بھی ہماری صحت کے لیے ، سینے کی جکڑن کےلیے ، جو ریشہ جم جاتا ہے اور باہر ہی نہیں نکلتا۔ اور اس کو پتلا کرکے باہر نکالتا ہے۔ پھیپھڑوں کی کمزوری اس کی وجہ سے سینے میں جکڑن سی ہوجاتی ہے۔ اس میں بہت ہی مفید ہے۔ اب اس کو چولہے پر رکھ دیں۔ اس کو چھ سے سات منٹ کےلیے پکائیں ۔ اس قہوہ کےاستعمال سے آپ تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
سینے کی جکڑن ، بند نالیاں، سانس کی جو بند نالیاں ہوتی ہیں جن میں ریشہ جم جاتا ہے وہ اس ریشے کو پتلا کرکے خارج کردیتا ہے۔ سر میں درد ہوتی ہے۔ آدھے سر کی درد رہتی ہو۔ گلے کی خارش ، پھیپھڑوں کی سوزش میں بھی راحت دیتاہے ۔اس کے ساتھ ایک اور بھی کام کریں کہ روزانہ صبح پانچ کھجوریں آپ نے ضرور کھانی ہیں۔ او ر صبح بارہ دانے کلونجی کے کھانے ہیں
بے شک نیم گرم پانی کے ساتھ کھائیں۔ آپ نے یہ بارہ دانے لازمی کھانے ہیں۔ آپ نے یہ عمل پندرہ سے بیس دن کےلیے لازمی کرنا ہے۔ اور اس قہوے کو دن میں ایک مرتبہ لے سکتے ہیں۔ چھوٹے ،بڑے اور بوڑھے سبھی استعمال کرسکتے ہیں۔ انشاءاللہ! آپ ٹھیک ہوجائیں گے۔ کیونکہ یہ ہمارا بڑوں کا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔
اگر آپ چاہیں تو نیم گرم میں دود ھ میں ہلدی بھی لے سکتے ہیں ۔ پانچ سے چھ منٹ تک ہمار اقہوہ تیار ہوگیا ہے۔ اب اس کو چولہے سے اتار لیں۔اور اس کو ایک کپ میں چھا ن لیں۔ اب آپ نے یہ کرنا ہے کہ ہم نے سرو کرنے سے پہلے ایک چمچ براؤن شوگر ڈال دیں۔ اور اس کو مکس کردیں۔ اگر آپ کے پاس گڑ نہیں ہے تو اس میں شہد بھی ڈال سکتے ہیں۔ اور اب اس کو سرو کریں۔