برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورتحال کس طرف جا رہی ہے آج کل کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا آپ استخارے کی مدد لیں اور کوئی بھی قدم اٹھائیں تو اس کے بارے میں سو بار غور کریں پھر چلیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اولاد کے معاملے میں ہرگز لاپرواہی نہیں کرنی۔ آپ جس انداز سے معاملات کو دیکھ رہے ہیں یہ ویسے نیں ہیں۔ خفیہ انداز سے پتہ لگانے کی کوشش ضرور کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی بنی بنائی بات بگڑ جاتی ہے ضرور کوئی مسئلہ تو ہے نا جو آپ کو مشکل میں ڈالے ہوئے ہے۔ دعا ہی واحد حل ہے ذکر الٰہی کریں اور اللہ سے مدد مانگیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس بھی مسئلے کا شکار ہیں۔ اس سے نکلنے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگے گا۔ لیکن بڑے نقصان کا خطرہ نہیں ہے۔ اس لئے بے فکر رہیں اور دعا سے کام لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیںا ور دعا کریں کہ اے اللہ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ کام کر دے۔ ان دنوں ویسے کسی جانب سے کوئی اہم سلسلہ بن جانے کی امید ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

تھوڑے دن اور صبر کر لیں صورتحال ان شاءاللہ بہتر ہو رہی ہے۔ آپ نے مشکل وقت گزارہ ہے۔ اب اس کا ازالہ ہو سکے گا۔ مگر ہر چیز کے لئے ایک وقت تو مقرر ہے نا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اللہ پاک نے چاہا تو آپ جلد ہر قسم کی پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔ اور آج تو اس سلسلے میں آپ کو اچھی خبر مل جانے کا امکان موجود ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کا ایک رکا ہوا کام ان شاءاللہ ہونے کا بڑا امکان ہے اور اولاد کے کسی معاملے میں خوشی کی خبر بھی مل سکتی ہے۔ آج آپ کو کچھ رقم بھی ملنے کی امید ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ لاکھ ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں مگر کسی جانب سے کوئی سلسلہ نہیں بن رہا شاید اس کے لئے وقت نہیں ہے۔ مگر ایک رقم ملنے کا واضع امکان نظر آتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اپنی نیت صاف کریں اور دل بھی اس کو قابو میں رکھیں ان اچھے دنوں میں بھی آپ دل پر قابو رکھنے میں ناکام ہیں۔ ابھی وقت ہے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آجکل ذہنی ٹینش کا شکار ہیں بلا وجہ کی سوچوں نے پریشان کر رکھا ہے۔ اس وقت جس قدر ممکن ہو سکے صدقے کا انتظام کریں اور یا حیٰ یا قیوم کا 500 بار دن میں ورد لازمی کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ اپنے گھریلو معاملات کو لے کر سخت پریشان ہیں۔ وہ تھوڑا سا صبر کر لیں کسی جانب سے کوئی ایسا سلسلہ بن سکتا ہے۔ جس سے بہت سے دکھ درد دور ہونے کی امید ہے۔