محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں واضح کمی کا امکان ہے۔جمعے کے روز شام یا رات سے مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی، اور اسی روز سے پیر کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد ، منڈی بہاوٴالدین، نارووال، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ ہفتے اور اتوار کے روز آندھی اور تیز بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم اور راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ہے۔