برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو اپنے اہداف کے حصول میں مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔لیکن آپ کو پریشان ہونے کی بجائے ان کے بارے میں سنجیدگی اختیار کر کے حالات کو سمجھنا چاہئے تاکہ کسی قسم کی ذہنی اذیت سے بھی بچ سکیں۔ان ذہنی پریشانی کے لمحات میں اپنے جذبات پر قابو رکھیں تاکہ باہمی تعلقات اور اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد سے کسی قسم کے جھگڑے سے بچ سکیں۔آج کسی قسم کے معاہدے کرنے اور کسی طرح کے اہم فیصلے کو عملی شکل دینے سے گریز کریں۔اپنے لین دین کے معاملات کو واضح انداز میں نمٹائیں اور کسی طرح کے خطرات مول لینے کی کوشش نہ کریں۔
برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو اپنے اخراجات کرتے وقت محتاط رہنا ہوگا تاکہ آپ کو بعد میں نہ توکسی مالی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور نہ ہی اپنے شریک حیات سے کسی طرح کے اختلافات جنم لے سکیں۔اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ باہمی اتفاق رائے سے تمام امور انجام دیں۔اگر آپ نے اپنی تنقیدی صلاحیت کو دوسروں کی خامیاں تلاش کرنے یا تبصرے کرنے پر خرچ کی تو آپ کو اپنے تعلقات کی قربانی دینی پڑے گی۔اسلئے آپ کو لازمی طور پر لچکدار رویے کو اپنانا چاہئے۔ آج آپ کے متعلقہ کام کی ادائیگی کی وجہ سے آپ کے سینئر آپ کی کارکردگی کو سراہیں گے جبکہ آپ کے ساتھی اس کام سے خوش نہ ہوں گے۔
برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو کسی بھی طرح کی بحث و تکرار اور ضد سے کام لینے سے گریز کرنا چاہئے ورنہ صبح سے ہی بدمزاجی کی کیفیات حاوی ہونے کی وجہ سے تمام معاملات متاثر ہو سکیں گے۔اس کے علاوہ دوسروں کی باتوں پر کسی شدید ردعمل کا اظہار نہ کریں۔آپ کو کسی قسم کی مالی مشکل کی وجہ سے پریشان نہ ہونا چاہئے کیونکہ اپنے کسی بڑے یا بزرگ رشتہ دار کی جانب سے ملنے والی مالی مدد کی وجہ سے سارے تفکرات بہت جلد دور ہو جائیں گے۔جس دوست کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آچکا ہے اس کی نگہداشت کے لئے خاص حکمت عملی اختیار کریں۔اپنے تمام کام سوچ سمجھ کر مکمل صبر و سکون کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کریں ۔
برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا
آج چونکہ مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے بہتر دن نہیں ہے اس لئے نہ صرف کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ترک کردیں بلکہ ایسی کوئی منصوبہ بندی بھی نہ کرین کیونکہ اس طرح کرنے سے مالی نقصان کا اندیشہ حقیقت بھی بن سکتا ہے۔اپنے بہتر مستقبل کے لئے کسی طرح کے خطرات مول نہ لیں اور نہ ہی اپنے جذباتی اور پیار بھرے تعلقات کوزک پہنچائیں۔اپنے بڑوں سے مشاورت کرنے کے بعد ہی آپ کو سکون محسوس ہو سکے گا۔شام میں اپنے عزیز و اقارب یا قریبی دوستوں کی جانب چکر لگ سکتا ہے خاص کر قریبی دوستوں سے ضرور ملاقات کر سکیں گے۔
برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کرکے اپنی توانائی کو ضائع نہ کریں بلکہ یہ اقدامات کسی اور وقت کے لئے اٹھا رکھیں کیونکہ آج کا دن ایسے کاموں کے لئے مددگار ثابت نہ ہوگا۔آج آپ کو کسی بھی قسم کی محاذ آرائی پر مبنی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لینا چاہئے کیونکہ ایسا کرنے سے اپنے ذہنی سکون کو بھی برباد کر بیٹھیں گے بلکہ اس کی بجائے اپنے معمولات کو ہی آگے بڑھانے کی کوشش جاری رکھین تاکہ کوئی کام باقی رہنے کی وجہ سے کسی قسم کی شرمندگی یا خجالت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آج دوپہر یا شام میں اپنے پیاروں سے ہونے والی ملاقات میں اپنے نامکمل منصوبوں یا معاملات کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔
برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا
آج صبح سے ہی کچھ ذاتی وجوہات کی بناء پر آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول کو مکمل کرنا یا اس پر عمل کرنا مشکل ہوجائے گا۔آج کسی قریبی دوست کی جانب سے کسی منافع بخش کاروبار میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے جس کے بعد آپ بہت حد تک اپنے مالی مسائل کی جانب سے مطمعن ہو سکیں گے۔اگر آپ کو کسی اہم فیصلے کی جانب جانا پڑے یا کوئی ضروری مسئلہ در پیش آجائے تو اپنے پیاروں سے مشاورت ضرور کرلیں۔آج آپ کویہ موقع بھی مل سکے گا کہ اپنے قریبی دوست کی جانب سے ہونے والی انتہائی مخلصانہ اور زبردست کاروباری اور منافع بخش پیشکش کو قبول کرلیں۔ جبکہ آپ کے قریبی افراد کو یہ بات ناگوار گزرسکتی ہے۔
برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے معاملات میں بیزاری اور ذہنی الجھاؤ کی کیفیات حاوی ہونے کی وجہ سے کسی بھی فرد سے بات کرنے کو دل نہ چاہے گا کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کی بات چیت غیر اطمینان بخش نظر آ سکتی ہے۔اپنے کاروباری معاملات اور کاروباری دورے کو ملتوی کرکے ہی باقی ماندہ معاملات کو نمٹاسکیں گے۔اپنے گھریلو معاملات کو آگے بڑھانے میں کامیابی مل سکتی ہے۔اگر آپ اپنے سینئر یا ارباب اختیار سے باہمی تکرار یا اختلافات سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے اندیشوں اور بے بنیاد شکوک و شبہات پر قابو پائیں ورنہ ذہنی الجھاؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ایسے حالات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے آپ کو جذباتیت سے بچانے کی کوشش کریں اور کسی طرح کی بحث و تکرار کا آغاز کرنے یا اس میں حصہ لینے سے گریز کریں۔آج اپنے عزیز و اقارب کی جانب سے کسی قسم کی خوش خبری موصول ہو سکتی ہے۔کچھ ایسے معاملات کو بھی آگے بڑھا سکیں گے جہاں باقی افراد ناکام ہو چکے ہیں لیکن یہ سب کام اشتراک عمل کی بنیاد پر کرنے سے ہی کامیابی مل سکے گی۔اپنے تمام تر معمولات میں اپنے وجدان پر بھروسہ کرنے کی کوشش ہی آپ کی کامیابی کی بنیاد ثابت ہو سکے گی۔ اگر ممکن ہو سکے تواپنے آپ کو دوسروں کی پھیلائی ہوئی افواہوں سے بچا نے کی کوشش کرنے کے علاوہ خود کو پرسکون بھی ضرور رکھیں۔
برج میزان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج صبح سے ہی آپ کی طبیعت میں بے چینی اور بیزاری کی کیفیات حاوی نظر آئیں گی جبکہ کسی دور کے رشتہ دار کے بارے میں ملنے والی اہم خبر کی وجہ سے آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔اس کی وجہ سے یا غیر متوقع طور پر آپ کو کسی اچانک کاروباری دورے پر جانا پڑے گا۔اگر گاڑی چلانے کا موقع ملے یا ٹریفک سے متعلقہ سرگرمیوں میں مصروف ہوں تو قوانین کی خاص پابندی کریں۔کسی انعامی مقابلے میں حصہ لینے یا کسی انعام کے حصول کی دوڑ میں شرکت کرنے کے لئے مواقع میسر آ سکیں گے۔جن میں آپ کی کا میابی کے امکانات یقینی طور پر دوسروں سے کہیں بڑھ کر ہوں گے۔
برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کے پاس کرنے کے لئے بہت سے فرائض اور ذمہ داریاں موجودہ ہوں گی لیکن اپنی طبیعت کی خرابی یا حالات کی بدمزگی کی وجہ سے کچھ بھی کرنے کو دل نہ چاہے گا۔آپ کو کامیابی کی امید پر کسی قسم کے خطرات مول نہ لینے چاہئیں کیونکہ آپ کی کامیابی ستاروں کی موجودہ ترتیب کی وجہ سے بہت کم نظر آ رہی ہے۔اپنے آپ کو زیادہ جوشیلا اور جذباتی ظاہر نہ کریں اور نہ ایسے جذبات کا شکار ہوں کیونکہ اس سے دوروں کو کئی قسم کے سوال کرنے کا موقع مل جائے گا ۔اپنے آپ کو دوسروں کے منفی تبصروں اور استفسارات سے دور رکھیں ورنہ ذہنی لجھاؤ میں مزید شدت پیدا ہو جائے گی۔ اپنے پیاروں سے بحث مباحثہ نہ کریں۔
برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اگر آپ کو اپنے مالی معاملات کے بارے میں کوئی تشویش پیدا ہوجائے تو آپ کو زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہئے بلکہ اپنے بزرگوں سے مشاورت کر کے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔اس طرح سے ہی آپ اپنی مشکل کو حل کر سکیں گے ۔اس کے علاوہ آپ کوکسی طرح کے اندیشوں میں نہیں پڑنا چاہئے اور نہ ہی اپنے آپ کو غصے اور پریشانی کا شکار بنانا چاہئے۔آج آپ کے موجودہ معاملات کی مصروفیت کی وجہ سے آپ کی شریکِ حیات آپ کے کام کام اور بس کام کے نظریہ کی شدید مخالفت کر سکتی ہے جس سے آپکا دل دکھی ہو سکتا ہے اس لئے کام کے دوران وقت نکال کراپنے پیاروں کو وقت ضرور دیں۔
برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا
آج ایک ہی وقت میں بہت سے معاملات کو اکٹھے شروع کر سکیں گے اور ممکنہ طور پرکسی ایک معاملے کو باآسانی نمٹا سکیں گے۔آپ کو اپنے معاملات کی انجام دہی اور اپنی مالی حالت کی وجہ سے زیادہ پریشانی کو سرپر سوار نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی کسی بھی طرح سے جذباتی ہونا چاہئے کیونکہ آپ کی کامیابی کے امکانات خاصے کم ہیں۔ ایسے حالات میں اپنے اہل خانہ کی جانب اپنی توجہ مبذول رکھنے کی کوشش ضرور کریں اس کے علاوہ اپنی سماجی زندگی کو متحرک رکھنے کے لئے کسی نئی حکمت عملی کو اختیار کرنے یا کسی قسم کی نئی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش ضرور کریں تاکہ مستقبل کی کامیابیوں کی بنیاد رکھ سکیں۔