الحمد للہ خانہ کعبہ کا طواف قیامت تک جاری رہے گا ، کبھی نہیں رک سکتا انشاء اللہخانہ کعبہ میں طواف نہیں رکا۔دینا بھر کے مسلمان بھاٸی افواہوں پردھیان نہ دیں۔ کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر مطاف کوصفائی کیلئےبند کیا گیا۔ پہلی اوردوسری منزل پرطواف جاری ہے۔کرونا وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت سعودی حکومت کی جانب سے صفائی اور اینٹی وائرس سپرے کے پیش نظر مطاف کو مکمل خالی کیا گیا ہے تاکہ مکمل صفائی ہو سکے ،پہلی اور دوسری فلور پر طواف جاری ہے۔
اس لئے مسلمان بھاٸی افواہوں پر کان مت دھریںمکہ مکرمہ:حج کے دوران ایک ایسا روح کو چھو لینے والا لمحہ جب فرزندان توحید نے طواف کرتے ہوئے خود کو مجسم دل بنا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حج کے موقع پر احمد حاضر نامی ایک شہری نے خانہ کعبہ میں طواف کے موقع پر ایک ایسی منفرد تصویر بنائی، جسے کیمرے کی آنکھ نے یادگار بنا دیا ہے۔
اس تصویر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس تصویرکو غیر معمولی پذایرائی مل رہی ہے۔ اس تصویر کو دیکھتے ہی واضح طور پر لگتا ہے کہ فرزندان توحید خانہ کعبہ کے گرد دل کی شکل میں طواف کر رہے ہیں۔ دل کی شکل میں طواف کعبہ کی تصویر محض اتفاق ہے، مگر اس نے اللہ تعالی کے گھر سے وابستگی رکھنے والے مسلمانوں کو اپنی طرف کھینچ لیا..۔