برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

کسی کے ساتھ جھوٹے وعدے نہ کریں۔ شاہد آپ ان کو پورا نہ کر پائیں اور بعد میں شرمندگی ہو۔ آپ روزگار کے حوالے سے ان شاءاللہ اچھی خبریں سنیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج آپ کو جس طرف سے بھی آفر ملے اس کو پکڑ لیں۔ اس میں ان شاءاللہ آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔ جو لوگ بیمار ہیں، بیماری بھی ان سے بھاگ جائے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

تمام طرف سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔ آپ مستقبل کے حوالے سے بھی کوئی اہم معاملے کی طرف بڑھیں گی اور جو لوگ گھر کی تبدیلی چاہتے ہیں وہ فی الحال صبر سے کام لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک بڑی ذمہ داری سے نجات ملے گی۔ اولاد کے حوالے سے بھی آج کوئی اچھی خبر ملے گی۔ کسی مسئلے کو لے کر پریشان نہ ہوں۔ آسانیاں برکتیں رحمتیں ملیں گی، ان شاءاللہ

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن افراد نے آپ کی طرف دشمنی والی نگاہ سے بھی دیکھا۔ تو وہ چاہ کر بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ بالکل پریشان نہ ہوں۔ آج کل ستارہ پاور میں جا رہا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ابھی آپ کو اپنی چند غلطیوں کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ صورت حال تب جا کر بڑی اچھی ہوگی۔ آپ ابھی کسی بڑے اور رسکی کام میں بالکل بھی ہاتھ مت ڈالیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

دھوکا اسی سے ملے گا جو پہلے بھی ایسا کر چکا ہے۔ وارننگ ہے اس کو خود سے دور رکھیں اور خود اپنا کام کرنے کی کوشش کریں، اعتبار مہنگا پڑے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی بھی معاملے میں اندازے سے کام نہ کریں جب تک ہر معاملے میں پورا یقین نہ ہو جائے اور اپنا غصہ بھی کم کریں۔ دوسروں سے جدائی ہو سکتی ہے آپ کو۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج آپ کسی بڑی مشکل سے بحکم اللہ نجات پا لیں گے اور ضرورت بھی غیبی انداز سے پوری ہو سکتی ہے۔ آج آپ کی زندگی کا ایک نیا باب بھی شروع ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں سے نکلنا مشکل دکھائی دے رہا تھا۔ وہ اب جس انداز سے اس میں سے نکلیں گے اس کا وہ اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج ہونے والی اہم پیش رفت آپ کے لئے خوشی کا پیغام لے کر آ رہی ہے اور آپ کی سابقہ مشکلات میں بھی نمایاں کمی واقع ہو جائے گی، فکر مند نہ ہوں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج ایک جانب سے اچھی خبر آپ کی زندگی میں خوشی کی لہر لے کر آئے گی اور جن لوگوں نے روزگار کے لئے سفر کرنا ہے۔ ابھی تھوڑا انتظار کر لیں۔