برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج شام تک ملی جلی کیفیت رہے گی۔ آپ کو تھوڑا سا صبر سے کام لینا ہوگا۔ پھر بہت سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ البتہ آج پھنسی ہوئی رقم کی واپسی کا امکان بھی موجود ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جکڑن والی کیفیت آج شام تک ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔ بس اتنا ہی انتظار کافی ہے۔ اس کے بعد آپ روزانہ کے حساب مشکلات سے نکل جانے میں کامیاب ہوتے چلے جائیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزگار کی تلاش کرنے والے بس چند روز اور انتظار کر لیں۔ بحکم اللہ اپنے مقصد کو پالیں گے۔ آج کافی دنوں کے بعد زائچہ اپنی پوزیشن بدل رہا ہے۔ امید آگے چل کر سب ٹھیک ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو آج یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ کا ورد دن میں کم سے کم 500بار یا ہر نماز کے بعد سو بار کرنا ہے۔ پچھلے دنوں سے جو نحوست محسوس کی جا ہری تھی وہ اس سے ٹوٹ جائے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کاروباری معاملات بھی ٹھیک ہو رہے ہیں اور گھر میں جاری ٹینشن کا بھی بہت حد تک خاتمہ ہو گیا ہے۔ امید تو بہت ہے کہ آج دوپہر کے بعد ان شاءاللہ بہت کچھ بدل جائے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
عقل سے کام لیں اب بے وقوفی کرنے کا وقت نہیں ہے اور اپنے دل کو بھی سنبھال کر رکھیں، یہ کسی دن آپ کو بڑی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ آج کا دن تو ویسے ہی مخالفین کی نظر میں رہنے والا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک اہم دن ہے۔ آہستہ آہستہ اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر تو رہے ہیں مگر کچھ معاملات میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو کہ بہتر نہیں۔ صبر سے کام لیں سب ٹھیک ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک آفر ملنے کی امید ہے اور جہاں رقم بلاک ہے، اس کی واپسی بھی ممکن نظر آتی ہے۔ آپ کو اب ایک نیا سلسلہ روزگار بھی دکھائی دینا شروع ہوگا۔ ایک دشمن بھی بھاگ جائے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے لئے خود مشکلات پیدا متکریں۔ راستے صاف اور واضح ہیں۔ جان بوجھ کر غلط مت اٹھائیں۔ اللہ نے چاہا اور آپ کی نیت ٹھیک رہی تو منزل جلد آپ کے سامنے ہوگی، بس یہ یاد رہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کچھ دوستوں کی جانب سے محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔ آپ کو آج کوئی اپنا ہی مات دے سکتا ہے۔ آپ کی جانب سے ڈر ہے کہ کوئی بے وقوفی کا مظاہرہ نہ ہو جائے اور کوئی دوسرا فائدہ نہ اٹھا لے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
لوگوں کے معاملات سے دور رہیں۔ آپ کو بڑا شوق ہے۔ ہر معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کا۔ آج لینے کے دینے بھی پڑ سکتے ہیں اور بڑا ہی قریبی گہرا زخم بھی دے سکتا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج ان شاءاللہ کیسی بھی الجھن کیوں نہ ہو۔ اس سے نجات مل سکتی ہے اور ایک رکا ہوا کام غیر متوقع انداز سے ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔ بس غصہ اپنے دماغ سے اتر دیں۔