برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج شام تک جاری بندش وہ پریشانی کا ان شاءاللہ خاتمہ ہو جائے گا بس اس وقت تک صبر کر لیں۔ آج رکا ہوا ایک کام بھی حیران کن انداز سے ہوگا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ابھی مزید ایک دن اور صبر و تحمل سے کام لے لیں تو بہتر ہے آج اگر کوئی آفر آئے تو اس کے بارے میں اچھی طرح سوچ سمجھ لیں۔ پھر اس کے بارے میں کوئی قدم اٹھائیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی قسم کی باتوں یا وہم کا شکار ہو کر اپنا راستہ بدلنا چاہتے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔ پردہ غیب سے جب تک خودبخود ایسا نہ ہو ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت پیشہ افراد کے لئے ان شاءاللہ اب اچھا وقت شروع ہے جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار تھے وہ بھی اپنے حوالے سے اچھی خبر سن لیں گے۔ آج کچھ رقم بھی مل سکتی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
پھر کوئی مسئلہ بن گیا ہے جو پریشان کر رہا ہے اس وقت آپ ایسا جذباتی قدم نہ اٹھائیں جو بعد میں پچھتاوا بن جائے ابھی صبر کریں تیل دیکھیں اور تیل کی دھار
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کافی دنوں کے بعد صورتحال میں بڑی واضح بہتری کی خبر چل رہی ہے ان شاءاللہ اب روزانہ کے حساب سے ایسا ہوگا۔ آپ بس محنت کے لئے خود کو تیار کر لیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو یہ قدم حالات کے مطابق اٹھانا ہیں اور موجودہ جگہ کو بدلنے کی جلدی ہرگز نہ کریں۔ مخالفت والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے۔ آپ اس طرف توجہ ضرور دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے لئے اچھا سوچیں اور اللہ پاک سے بھی اچھے کی امید رکھیں ان شاءاللہ آج با برکت دن محسوس ہوگا اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بھی طرف سے کسی وقت بھی کوئی فائدہ مند خبر آ سکتی ہے اور جس کام میں رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ بھی اب دور ہو سکتی ہیں آج خوبصورت دن ثابت ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کا وہ لوگ ساتھ چھوڑ رہے ہیں جن کے لئے آپ اب کسی کام کے نہیں ہیں اس وقت تو حالات آپ کو اکیلے کرنے والے ہیں مگر آپ نے بھی غصہ کر کے کام خراب نہیں کرنا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس لئے اس طرف سے توجہ ہٹا کر کسی اور جانب آجائیں اور جو بھی لوگ صرف روزگار دیکھیں گے وہ زیادہ بہتر رہیں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے لئے خود فیصلے مت کریں۔ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کو پڑھتے رہا کریں تاکہ آپ کے ساتھ معاملات سپرد اللہ رہیں۔ خود قدم اٹھائیں گے تو مشکل میں آ سکتے ہیں۔