برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ اللہ پاک پر بھروسہ تو رکھیں جب تک آپ کے اندر توکل پیدا نہیں ہو گی کسی کام میں کامیابی بھی نہیں ملے گی۔ فکر مند ہونے کیہ رگز ضرورت نہیں ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو ہر مشکل سے نکل آئیں گے اور خاص طور پر گھریلو ماحول میں بہتری آئے گی اور روز گار کا خانہ بڑے شاندار انداز سے کھل جائے گا۔ جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ اب نئی جگہ سفر کر سکتے ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
گھر کے اندر کے معاملات کو باہر مت لائیں اور کوشش کریں کہ درگزر سے کام لیا جائے۔ آپ کے لئے ان دنوں یہ بہتر ہے۔ اگر آپ نے غصہ دکھایا اور اپنی مرضی کے مطابق حالات چلانے کی کوشش کی تو پھر صورتحال آپ کے خلاف ہو سکتی ہے۔ اس وقت شرارتی لوگ آپ کی جڑیں کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ نے صرف اپنے اللہ سے مدد مانگی ہے۔ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد شروع کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس بھی طرف سے مسلسل پریشانی آ رہی تھی۔ ان شاءاللہ اب وہ ختم ہونے کو ہے۔ ان دنوں آپ صرف تمام معاملات سے نکل کر اپنے روزگار پر توجہ دینا ہو گی اس میں خاطر خواہ بہتری کے امکانات روشن ہیں اور اولاد کے حوالے سے اگر کوئی قدم اٹھانا چاہتے ہیں تو اس میں جلد بازی نہ کریں اور تمام طرح سے جائزہ لے کر پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ ابھی مخالفین بھی سرگرم عمل ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کوئی بھی ایسا فیصلہ مت کریں جس کے لئے بعد میں پچھتاوا ہو اور کسی بھی معاملے کو بہتر کرنے کے لئے اگر تھوڑا سا جھک جائیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میرے نبی نے فرمایا کہ جھک جاﺅ اگر ایسا کرنے سے عزت کم ہو تو روزے قیامت مجھ سے لے لینا۔ تو پھر تھوری سی عاجزی دکھانے سے معاملات بن سکتے ہیں تو عاجزی اختیار کریں۔ باقی تمام معاملات اللہ پر چھوڑ دیں وہ ہی بہتر کار ساز ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ نے اس بار جلد بازی سے کام نہیں لینا جو سلسلہ اگلے چند دنوں میں سامنے آ رہا ہے۔ اس میں شاید بہت کچھ ہے، مگر تمام حالات کا اچھی طرح جائزہ لے کر اس طرف قدم اٹھانا ہے اور دنیاوی معاملات میں آکر شرعی معاملات کو مت بھولیں۔ ان دنوں آپ کا امتحان ہے اگر آپ اللہ پاک کے خوف سے سنبھل کر چلے تو پھر آنے والے دنوں میں موج ہی موج ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جس چیز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں وہ ابھی آپ کی پہنچ سے بہت دور ہے۔ اس کا خیال ابھی دل سے نکال دیں اور جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کر کے اس میں محنت کریں بہت کچھ ہاتھ میں آ سکتا ہے۔ اس وقت وراثتی امر کا معاملا بھی سامنے آ سکتا ہے اور اس سلسلے میں شاید اپنوں سے اختلافات کا اندیشہ بھی ہے۔آپ نے بڑی حکمت عملی سے کام لینا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
نظر بد کا امکان ہے اسی وجہ سے آپ کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے آپ (نعیم القادر اللہ) لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو ہر پریشانی و مشکل سے دور رہیں گے اور حسب توفیق صدقہ بھی ضرور دیں۔ جو لوگ اپنے گھریلو معاملات کو لے کر پریشان چلے آ رہے ہیں وہ خاموشی اختیار کر لیں اور سارے معاملات سپرد اللہ کر دیں کچھ نقصان نہ ہوگا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کسی انجانی سی پکڑ کا شکار ہیں اس وجہ سے کاموں میں رکاوٹ آ رہی ہے اور ذہنی طور پر سخت بوجھ پن اور ٹینشن کا مسئلہ بھی بن گیا ہے۔ آپ راشن کی صورت میں صدقہ دیں اور یا حی یا قیوم کا ورد کثرت سے کریں جو لوگ بیمار ہیں، وہ علاج سے زیادہ پرہیز پر توجہ دیں اور گھریلو ماحول و خاندانی جھگڑوں کو جس قدر پیار سے حل کر سکتے ہیں ضرور کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ نے پچھلا وقت بڑا اچھا گزارہ ہے روحانی طور پر بھی معاملات کافی بہتر ہو گئے تھے۔ مگر لگتا ہے کہ اب پھر پٹڑی سے اتر گلے ہیں اور پرانی ڈگر پر چل پڑے ہیں۔ اگردل کے معاملات پر قابو نا پایا گیا تو حالات برے انداز سے آپ کے خلاف ہوں گے یہ وارننگ ہے اس وقت روزگار کا خانہ برے شاندار انداز سے کھلا ہوا ہے صرف اس پر توجہ دیں۔ بڑا فائدہ ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صحت کا خانہ اب کافی بہتر ہو گیا ہے امید ہے جو لوگ بھی بیمار چلے آ رہے تھے وہ تیزی سے صحت یاب ہوں گے اور آج سے مشتری کے زائچے میں آمد آپ کو مالی طور پر تیزی سے بہتری کی جانب بحکم اللہ لے کر جائے گی اور آپ قرض کی ادائیگی کے حوالے سے بھی بہتری حاصل کر لیں گے۔ کاروباری حضرات اب مذید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اب اس میں بڑی برکت مل سکتی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دل کے معاملات پھر ایک بار دوبارہ خرابی ظاہر کر رہے ہیں اور اس بار ایسا ہوا تو آپ کو اپنی عزت کے حوالے سے بڑا نقصان ہوگا اور خانگی امور میں بھی آپ کو بڑے محتاط انداز سے چلنا ہے دوسرے بلا وجہ آپ کے خلاف ہو رہے ہیں حسد کرنے والوں سے خاص طور پر بچ کر چلیں۔ اس وقت اگر ہو سکے تو روزانہ سات یوم دو غریبوں کو کھانا ضرورکھلا دیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صحت کا صدقہ دیں اپنی نظر روزانہ کی بنیاد پر اتاریں اور زبان کو بھی قابو میں رکھیں۔ جن افراد نے نیا کام شروع کرنا ہے وہ انتظار کریں وقت مناسب نہیں مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ تبادلے کی کوشش میں لگے ہوئے اب خوشخبری سن سکیں گے اور خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات بھی طے ہو سکے گی۔ یہ ہفتہ ملی جلی کیفیت کا حامل ہے۔ آپ فکر مند نہ ہوں اللہ بہتر کرے گا۔