برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن افراد کو کافی دنوں سے مالی معاملات کے حوالے سے مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ ایک تو استخارہ کریں۔ دوسرا وہ روزانہ صورة واقعہ بعد نماز مغرب ضرور پڑھا کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کا زائچہ انشاءاللہ اچھی خبروں کی پیش گوئی کر رہا ہے۔ آپ دل لگا کر اپنے کام میں محنت کریں، ان شاءاللہ بڑی اچھی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کا دن کشیدگی ظاہر کر رہا ہے اندرون ماحول میں بھی اور بیرونی ماحول میں بھی۔ اس لئے اپنے کردار کو ادا کریں اور نہایت حکمت عملی سے چلنے کی ضرورت ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
روزگار کے حوالے سے جو دشواریاں پیش آ رہی ہےں وہ ان شاءاللہ کافی حد تک ختم ہو جائیں گی اور اس کے بارے میں دوپہر تک ہی خبر بھی موصول ہو سکتی ہے ، اہم دن ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
رکاوٹیں اب ان شاءاللہ دور ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ آپ جس بھی کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس میں ہاتھ ڈال سکتے ہیں، بہتریاں ہی نصیب ہوں گی، فکر مند نہ ہوں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ابھی خرید و فروخت کے حوالے سے محتاط رہیں اور کسی بھی جگہ پیسہ مت لگائیں، نقصان کا اندیشہ ہے۔ جو لوگ کسی کے ساتھ شراکت داری کرنا چاہتے تھے وہ خاموش رہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے آج بھی صدقے کا مشورہ ہے۔ اپنی اور گھر والوں کی صحت مسلسل خراب نظر آتی ہے اور کچھ مخالفین بھی اپنی چالوں میں لگے ہوئے ہیں۔ اس وقت دور رہنا بہتر ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کا جو بھی مسئلہ ہے، وہ حل ہو جائے گا۔ بس توکل کی اشد ضرورت ہے آپ کو، اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں وہ آپ کو ضرور نکال دے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
مطلب پرست لوگ زندگی کے معاملات پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں اور آپ کو بھی مالی نقصان دے سکتے ہیں۔ آج کا دن ان سے دور رہنے اور اپنی نظر اتارنے کا مشورہ ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو آج اپنے ایک رکے ہوئے کام میں خاص کامیابی ملنے کا امکان ہے اور کچھ رقم بھی ضرورت کے تحت ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ البتہ صحت کا معاملہ کمزور ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مخالفین سے بچ کر چلیں اور سورة حشر کی آخری تین آیات اور سورة فلک و الناس صبح شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں۔ آج کا دن غیر معمولی سا ہے۔ محتاط ہی رہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کیوں دوسروں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن تبدیل اور خراب کررہے ہیں۔ آج کا دن اپنی عقل کے استعمال کا ہے اور جن لوگوں پر شک ہے تنگ کرنے کا ان سے دور رہیں۔