برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن امور میں دشواریاں ہیں وہ اب بحکم اللہ بہتری کی جانب ہیں۔ آج خاص طور پر آپ کو خوشی کی خبر ملے گی اور اولاد کا خانہ بھی آپ کے حق میں جا رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

نماز پر توجہ دیں۔ خود کو باوضو رکھنے کی کوشش کیا کریں، رزق کے جائز حصول کو ایک مرتبہ ضرور چیک کریں۔ ان دنوں بلاوجہ کی کسی مشکل میں آئے ہوئے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن افراد نے اپنے لئے نیا راستہ اختیار کرنے کا پروگرام بنایا ہے وہ اللہ پاک کا نام لے کر اس پر چل سکتے ہیں۔ آج صرف صحت کا صدقہ دینے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس طرف بھی امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ اگر وہاں کی نسبت اپنے اللہ سے امید لگاتے تو اب تک مشکل سے نکل چکے ہوتے۔ آج بھی توجہ کرکے اپنے رب سے رجوع کرلیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج اہم دن ہے،جس میں چند فیصلے متوقع ہیں۔ آپ کو گھبرانے سے بلکہ حکمت عملی سے چلنے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ تیر نشانے پر لگائیں گے، وہی لوگ کامیاب رہیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس وقت ستارہ پوزیشن بدل رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وقتی ٹینشن ہو، مگر نقصان انشاءاللہ نہیں ہوگا۔ آپ کو بس صدقہ دے کر خاموشی سے دن گزارنا ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اپنے لئے اب کوئی بڑا فیصلہ کرنے کے لئے تیار ہو جائیں اور یہ وقت کی سخت ضرورت ہے ان دنوں آپ کے لئے اب نیا سلسلہ شروع ہو گا، جو نہایت ہی اہم ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اولاد کے معاملات میں لاپرواہی مت کریں اور ان پر نظر رکھیں۔ اب مہنگائی کی وجہ سے گھر میں کشیدگی ہے، مگر دوسری طرف روزگار کا خانہ ان شاءاللہ اچھا ہو رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کسی بات کو لے کر اتنے پریشان نہ ہوں۔ اپنے معاملات اللہ پر چھوڑ دیں اور خود ے فکر ہو جائیں۔ آپ مشکلات سے ایسے گزریں گے، جیسے مکھن میں سے بال ، ان شاءاللہ۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

بند راستے دوبارہ کھلنے کی اللہ سے بڑی امید ہے۔ صورت حال اب بدلتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے اور جن لوگوں نے زندگی میں پریشانیاں دے رکھی تھیں۔ اب وہ بھاگ جائیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج کا دن اچھا اور رہنمائی دے گا اور آپ کو ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی مکھن بنا دے گا جو لوگ بیماری میں ہیں اب تیزی سے ان شاءاللہ شفایاب ہوں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کسی مسئلے میں نہ پڑیں۔ ابھی کمزور ہیں۔ بس اللہ تعالیٰ سے اچھے کی دعا کریں۔ آپ پریشان کر خود کو بیمار کر لیں گے۔ آج توبہ اور دعا یہ سب سے ضروری ہے۔