برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس بھی بات کو لے کر پریشان ہیں میرے اللہ نے چاہا اس کا حل آج ہی مل جائے گا اور ابھی دوسروں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن نہ بدلیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن پر آپ نے آنکھ بند کر کے بھروسہ کیا تھا لگتا ہے جیسے وہ اب مخالفت پر اتر آئیں ہیں۔ مطلب پورا ہو گیا ہے۔ آپ بھی اب ان سے خود کو پچیھے کر لیں تو بہتر رہے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کا معاملہ جو بھی ہے اس وقت صرف اللہ کے سپرد کرنا ہی بہتر رہے گا اگر جلد بازی میں اس کو حل کرنے کی کوشش کی تو نقصان بھی ہو سکتا ہے سوچ سمجھ کر چلیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن آپ کو خبردار کر رہا ہے کہ ان قریبی لوگوں سے بچ کر چلیں جن پر ضرورت تے زیادہ اعتبار کیا جا رہا تھا۔ آج تو مخالفین سرپر ہیں۔ سنبھل کر چلیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
روزگار میں مشکلات کا سامنا ہے آپ جس بھی معاملات کو لے کر پریشان ہیں اس کے لئے محنت کے ساتھ ساتھ اللہ پاک سے مدد کی دعا کریں ابھی ستارہ مشکل میں ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن لوگوں نے آپ کو کسی بات کا وعدہ کر رکھا ہے لگتا تو نہیں کہ وہ اس پر پورا اتر سکیں۔ آپ خود کو زہنی طور پر تیار رکھیں اور کوئی اور پلان بھی ضرور تیار کر لیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج قدرے بہتری ملنے کی امید تو ہے۔ مگر جو پرانی باتیں دماغ میں چل رہی ہیں ان سب نے پریشان کر رکھا ہے۔ سمجھ لیں کہ اب برداشت کے دن میں صبر کریں ورنہ نقصان ہوگا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی صحت کا خانہ زیادہ مناسب نہیں ہے آپ اپنے اور گھر والوں کا صدقہ دیں اور خود کو ابھی خراب معاملات سے الگ کر لیں اپنوں کی طرف سے مخالفت ہو سکتی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بھی انجان شخص سے اگر آفر آئے تو اس کو فی الحال قبول نہ کریں اور نئے معاملات میں آنے کی ضرورت نہیں ہے ابھی سلسلہ پرانا جیسا بھی چل رہا ہے اس کو چلنے دیں تو بہتر ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ غلط راستے پر چل رہے ہیں غور کریں گے تو سب کچھ سمجھ میں آ جائے گا ہو سکے تو استخارے سے مدد لے لیں۔ تاہم جہاں غلطی ہو رہی ہے۔ اس کی اصلاح کر سکیں ضروری ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان دنوں مالی معاملات میں خاص کامیابی نہیں ہو رہی ہے آپ کو جس طرف سے امید تھی وہ بھی پوری نہیں ہو رہی ان حالات میں صبر کرنا ہے۔ ابھی زائچہ پوزیشن بدل رہا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کسی جکڑ میں تو نہیں آئے ہوئے ہیں۔ معاملات آگے بڑھ ہی نہیں رہے استخارہ کریں اور فوری طور پر اپنا صدقہ بھی دیں تاکہ اس سے نجات پا کر ان اچھے دنوں سے فائدہ ملے۔