برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج اہم اور مدد گار دن ہے آپ کی مشکل حل ہو گی اور انجان جگہ سے مدد مل جائے گی مالی طور پر بھی ایک اچھی خبر مل جانے کا واضع امکان موجود ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
قانونی معاملات میں کمی کی خبر ملے گی دشمن اب خودبخود پچیھے ہٹ جانے کی کوشش کرے گا اور آپ کو سکون کا سانس نصیب ہوگا آج پیسہ بھی ہاتھ آئے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کسی بھی کام میں لاپرواہی سے نہ چلیں۔ یہ دن ایسے نہیں ہیں ان کی قدر کریں اور کوشش کریں کہ جو بھی سلسلہ سمجھ آئے اس میں رسک ضرور لے سکیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
شراکت داری ہیں کرنی اس میں نقصان ہو سکتا ہے۔ اکیلے کام کرنا آپ کے لئے زیادہ بہتر رہے گا۔ آج کا دن روز گار کے حوالے سے کافی اہم دکھائی دے رہا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گی اور جس بھی مسئلے کا شکار تھے ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے۔ آج ایک دوست بھی آپ کی مدد کو تیار ہوگا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
راستے کی جس رکاوٹ نے آپ کو تنگ کیا ہوا تھا۔ وہ اب دور ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اب تیزی سے رزلٹ ملیں گے اور آپ کو آگے بڑھنے کا موقع بھی ملے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھا دن ہے آپ اپنے معاملات کے حوالے سے جو پریشانی محسوس کر رہے تھے اس میں قدرے بہتری مل رہی ہے۔ آپ کی جس قدر توجہ ہو گی اتنا فائدہ بھی ہوگا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اللہ کے سپرد کر دیں اپنے تمام معاملات وہ سب اچھا کر دے گا بس یہ مشورہ بھی ہے کہ کسی بھی کام میں جلد بازی سے کام مت لیں۔ فائدہ نقصان میں بدل جائے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات اب تیزی سے بدلنا شروع ہو گئے ہیں آپ کی ایمانداری ہی آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ اس وقت مالی طور پر بہتری کے امکانات بھی شروع ہو گئے ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کے معاملات سے جس قدر دور رہیں گے آپ کے لئے اتنا ہی بڑا فائدہ ہے اس وقت تو صرف روز گار کے خاتمے میں بہتری ہے مگر آپ کی توجہ نہیں ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
نوکری کی تلاش کرنے والے اپنے آپ کو اب تیار کر لیں کسی وقت بھی خوشخبری مل سکتی ہے اور جو لوگ اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں اب وہ بھی کر سکتے ہیں وقت ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ابھی آپ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ کسی بڑے فیصلے کو کر سکیں آپ کو مشکل ہو گی اور فائدے بھی کچھ حاصل نہیں ہو سکیں گے۔ آج جلد بازی سے بالکل کام نہیں لینا۔