برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج بدنظری والی کیفیت دکھائی دے رہی ہے۔ اس لئے نظر اتارنا اور صدقہ دینا آپ کے حق میں بہتر رہے گا اور فالتو کے کاموں میں ہاتھ نہ ڈالیں تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ اس لئے اپنے مال کی حفاظت کریں اور جس بھی شخص پر ضرورت سے زیادہ اعتماد کر رہے ہیں، اس سے فی الحال دور ہی رہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو کبھی ناممکن تھا۔ اب وہ ممکن ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔آپ کی قسمت اب بڑے شاندار انداز میں کام کرے گی۔ اس کا اندازہ بحکم اللہ خود بخود ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ ابھی بھی خود کو بندش وغیرہ کی جکڑن کا شکار محسوس کررہے ہیں۔ وہ غلطی پر ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔ صرف صدقہ دیں اور توبہ کر لیں، اللہ بہتر کرے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ استخارے کی مدد سے چلیں، کیونکہ بلاوجہ کی پریشانی گلے پڑی ہوئی ہے اور آپ صرف ہوا میں تیر چلا رہے ہیں۔ آج ذرا سی غلطی بہت مہنگی پڑ سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

من پسند کام ہونے کا امکان ہے اور کچھ رقم بھی کسی جانب سے آ سکتی ہے۔ آج دوسروں کے معاملات سے بے حد دور رہنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

رہائش کی تبدیلی ابھی خاص رزلٹ نہیں دے رہی۔ اس بارے میں ابھی جلد بازی نہ کریں اور نہ ہی اپنی موجودہ پوزیشن کو بدلیں۔ چاہے وہ نوکری کیوں نہ ہو۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

دشمن و غیر کوئی نہیں ہے۔ سب آپ کا وہم ہے۔ اس وقت آپ صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ اس میں ان شاءاللہ آپ کے لئے بہت کچھ دکھائی دے رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنوں سے ناراضگی والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ چند روز ان کے حوالے سے خاموشی اختیار کریں اور کوشش کریں کہ حقوق العباد کے حوالے سے معاملات ٹھیک ہوں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اس وقت آپ کی موجودہ پوزیشن کمزور ہے۔ آپ ابھی اس وقت کوئی بھی بڑا فیصلہ نہیں لے سکتے۔ قسمت پر چھوڑ دیں اللہ سب اچھا ہی کر دے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنے دماغ کو استعمال کریں۔ آج کل آپ کو بھی کوئی خاص سمجھ نہیں آتی کہ کیا کرنا ہے۔ فضول سوچوں نے دماغ خراب کیا ہوا ہے۔ اندیشہ ہے کہ نقصان ہو ،صدقہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آج اچھا دن ہے آپ کو کسی جانب سے آفر ملنے کا امکان اور ایک بڑا رکا ہوا کام بھی چلنے کا پورا چانس موجود ہے اور چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔