برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج اولاد کے کسی بھی معاملے میں جاری پریشانی کم ہو سکے گی۔ یقین کا من پسند رشتہ طے ہونے کی بات بھی ہو گی اور وارثتی امور کے معاملات بھی اب سامنے آئیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن لوگوں نے اپنے معاملات ٹھیک نہیں کئے وہ بہت پچھتاویں گے۔ سچی توبہ کرکے اپنے معاملات سیدھے کر لیں اور نماز پر توجہ دیں۔ اس کی مدد کی بہت ضرورت ہے اب۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج کا دن اچھا اور مالی لحاظ سے مددگار ہے۔ کافی دنوں سے بلاک رقم کی واپسی کی امید بھی ہے اور ایک پرانی پلاننگ بڑے اہم انداز سے اب آگے بھی بڑھے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن لوگوں نے کافی عرصے سے سخت دن گزارے ہیں۔ ان شاءاللہ اب وہ تیزی سے بہتری کی جانب جائیں گے اور روز بروز روزانہ ایک نئی خبر بھی سن لیں گے وہ بھی آج سے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک اپنے سے اختلافات کا اندیشہ ہے۔ آپ کسی بھی طرح اپنے غصے کو قابو رکھ کر آج کا دن گزاریں اور کسی کو پلٹ کر جواب نہیں دینا۔ چاہے آپ اپنی جگہ ٹھیک بھی ہوں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو آج اپنے گھر اولاد اور اپنے لئے شاہد اہم فیصلے کرنے پڑیں۔ ذہنی طور پر خود کو تیار کر لیں۔ ویسے بھی اب وقت ایسا ہی ہے۔ کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج بڑا اہم اور بحکم اللہ مددگار دن ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے حیران کن طریقے سے ہو جائے گا جو لوگ بیمار ہیں وہ بھی شام تک بہتری محسوس کریں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ان لوگوں سے بھی فائدہ حاصل ہوگا جن لوگوں نے کبھی آپ سے سیدھے منہ بات بھی نہ کی ہو۔ آج روزگار کا بھی ایک بڑا اہم نقطہ ہاتھ لگے گا۔ جس پر چل کر کامیابی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

محبت میں کامیابی ہے اگر معاملات جائز طریقے سے چلائیں گے اور ہر طرح کے اس کام سے دور ہو جائیں، جس میں ذرا سا بھی ناجائز عنصر شامل ہو، وارننگ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ جس معاملے کو بڑا آسان سمجھ رہے ہیں۔ وہ اتنا ہی مشکل ہوگا۔ آپ کو ابھی مکمل توجہ سے چلنا ہوگا اور کسی قسم کی بڑی تبدیلی کے بارے میں بھی غور نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

باز آجائیں آپ الٹی سیدھی حرکتوں سے اور یاری دوستی سے بھی دور رہیں۔ خطرناک کھیل مت کھیلیں۔ دل کو سمجھائیں۔ بڑا ہی سخت دن ہے، پریشانی میں آ سکتے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج آپ کو اہم پیغام ملے گا روزگار اور مستقبل کے حوالے سے۔ آج کا دن ہر لحاظ سے آپ کے لئے شانادر جا رہا ہے۔مناسب پلاننگ کر لیں، اگر آپ نے آگے بڑھنا ہے تو۔