اگر منہ یا ہونٹ پر دانہ نکل آ ےتو آ پ کو کھناے پینے میں بہت زیاد مشکل ہو تی ہے ۔منہ، زبان یا ہونٹوں پر چھالے پیدا ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن عموماً یہ معدے کی خرابی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اکثر ماہرین صحت یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ اگر انسان کا معدہ ٹھیک طرح سے کام کررہا ہو تو وہ بہت سی جسمانی بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔انسان اسی وقت تندرست و توانا زندگی بسر کرسکتا ہے
جب اس کا پیٹ ٹھیک ہو اور معدہ اپنی پوری استعداد کے مطابق کام کررہا ہو۔ اس کے علاوہ بھی منہ، زبان یا ہونٹوں پر چھالے پیدا ہونے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، ان وجوہات میں الرجی، انجری، انفیکشن، کسی چیز کا تناؤ وغیرہ شامل ہیں۔ آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ گرمیوں کے موسم میں اکثر منہ میں چھالے یا زخم ہوجاتے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ ذیل میں کچھ آسان گھریلو ٹوٹکے دیئے گئے ہیں جن کو آزما کر آپ اس تکلیف سے باآسانی چھٹکارہ پاسکتے ہیں۔ شہد اور الائچی سے منہ کے چھالوں کا علاج منہ میں ہونے والے چھالوں کیلئے سب سے آسان ٹوٹکہ شہد اور الائچی پر مشتمل ہے۔ ایک چمچ خالص شہد میں تین عدد سبز الائچی کے دانے ڈال کر پیسیں اور اچھی طرح ملالیں،
دن میں دو سے تین مرتبہ انگلی کی مدد سے متاثر حصے پر لگائیں، بہت جلد منہ کے چھالے ختم ہوجائیں گے۔ اگر منہ میں چھالے ہوجائیں تو کھانے کے سوڈے سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ ایک چائے کے چمچ سوڈے کو آدھے کپ گرم پانی میں ملائیں اور اس سے کُلیاں کریں۔ کھانے کا سوڈا منہ کے بیکٹریا کو ختم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے اور ان چھالوں کے فوری علاج میں مدد دیتا ہے۔ وٹامن ای کے ایک کیپسول کو کاٹ لیں اور اس کے محلول کو متاثرہ حصے پر لگائیں، یہ تیل چھالے پر ایک کوٹنگ بنا دے گا جو اسے انفیکشن سے تحفظ دے گی اور جلد ٹھیک ہونے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ ایلوویرا قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جو لاتعداد فوائد کی حامل ہے،
اگر منہ میں چھالے ہوجائیں تو ایک صاف چمچ کے ذریعے اس کے جیل کی کچھ مقدار براہ راست متاثرہ حصے پر لگائیں، ضرورت پڑنے پر اس عمل کو دہرایا بھی جاسکتا ہے۔ ایلوویرا جیل منہ کے چھالوں یا زخموں کو ٹھیک کرنے کا عمل تیز کردیتا ہے اور اس سے درد میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ ایک کھانے کا چمچ ملیٹھی کوٹ کر 2 کپ پانی میں 2 سے 3 گھنٹوں کیلئے بھگو دیں اور دن میں کئی مرتبہ اس پانی سے کلّیاں کریں، جلد زخم یا چھالے ٹھیک ہونا شروع ہوجائیں گے۔ایک گلاس پانی میں ایک چمچ نمک ملاکر اس سے کُلیاں کریں، نمک (سوڈیم کلورائیڈ) پانی میں مل کر ٹشوز کے گرد زخموں کے ٹھیک ہونے کا عمل تیز کردیتا ہے جس سے زخم تیزی سے ٹھیک ہونے لگتے ہیں۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہارکمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔