برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ اب کسی جکڑن کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔اس لئے صورہ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ لیا کریں اور آج صرف روزگار کے اوپر توجہ ضرور ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت اپنے حق کے لئے ایک لڑائی کرنا پڑ سکتی ہے اور اگر آپ نے عقل مندی سے لڑی تو جیت آپ کی یقیناً ہو گی۔ بے وقوفی آپ کے گلے پڑ سکتی ہے خیال کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے دل کے معاملات قابو میں رکھیںا ور ہر معاملے میں خود کو نا لائیں آپ پر بہت نظریں رکھی جا رہی ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کو مشکل میں لایا جا سکتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی اپنی کیفیت آجکل ٹھیک نہیں ہے دماغ کام ہی نہیں کرتا اور دل کے معاملے بھی خراب ہیں۔ استخارہ کر لیں کہ کس وجہ سے اس طرح ہو رہا ہے اور صدقہ بھی دیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو کام کل تک رکاوٹ کا شکار تھا آج وہ کھل سکتا ہے۔ اور آج کچھ اضافی رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ اس وقت نیا رشتہ قائم کرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صحت کا صدقہ ضروری ہے اور خود کو اکیلا محسوس بھی کریں گے اور جن پر بھروسہ تھا۔ ان کی طرف سے دکھ سا ملتا دکھائی دیتا ہے۔ اس لئے دل برداشت ہبھی ہو سکتے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آجکل اپنی صحت پر پوری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور اپنے گھر والوں کا صدقہ بھی دیں۔ انجانی سی بندش جیسی صورتحال کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جکڑن معلوم ہوتی ہے کسی طرف سے فی الحال استخارے کی مدد سے کام شروع کریں جو بھی کرنا ہے۔ اس کے بغیر نقصان ہو سکتا ہے۔ آپ کو پیسوں کی سخت ضرورت ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے عرصہ دراز سے سخت مشکل حالات میں زندگی گزاری ہے میرے اللہ نے چاہا تو اب وہ دن بدن آسانیاں حاصل کرتے رہیں گے اور آج سے ان شاءاللہ ابتداءہے
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
گھر والوں کے لئے نیک نیتی سے جو بھی کام شروع کریں گے اللہ پاک ضرور اس میں برکت ڈال دیں گے ان دنوں آپ کی ضرورت کے تحت پیسہ ملتا ہی رہے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ مسلسل قلبی سکون تلاش کر رہے ہیں اور وہ صرف اللہ کی یاد میں ہے بس اپنا معمول بنا لیں ذکر اللہ کرنا پھر دیکھیں کام کیسے ہوتے ہیں اور مشکل کیسے بھاگتی ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اب اس پوزیشن پر نہیں ہیں اس لئے مزاج بھی تھوڑا نیچا رکھا کریں اور غصہ کرنا ویسے بھی حرام ہے۔ آپ خود اکیلے رہ گئے ہیں صرف اپنی زبان کی وجہ سے خیال کریں۔