برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 

ایک اہم خبر ملنے سے کچھ بہتری محسوس کریں گے اور جن لوگوں نے کاروبار میں مسلسل نقصان کا سامنا کیا ہے وہ ان شاءاللہ اب دوبارہ اپنے نقصان کا ازالہ بھی کر سکیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک بڑی رکاوٹ آج ان شاءاللہ کسی وقت بھی دور ہو جائے گی اور آپ جس مشکل کو محسوس کر رہے تھے۔ اس میں سے نکل جانے میں کامیاب بھی ہو سکیں گے، فکر نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

حالات کیسے بھی ہوں۔ آپ پر کسی قسم کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ بے فکر ہو کر اپنے کام پر توجہ دیں۔ آپ جلد اپنی منزل پا لیں گے۔ وقت آپ کا مکمل ساتھ دے رہا ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

لاکھ کوشش کے باوجود اگر کامیابی نہیں مل رہی تو استخارے سے مدد لیں تاکہ آپ کو اصل صورت حال کا علم ہو سکے۔ جب تک غلطیوں کو ٹھیک نہیں کریں گے کچھ نہ ملے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک بڑا اہم معاملہ حل ہو سکتا ہے اور تنگ کرنے والا خودبخود راستے سے ہٹ جائے گا۔ آج کا دن مالی لحاظ سے قدرے بہتری دے گا، ان شاءاللہ اور نئی خبر بھی ملے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کیوں پریشان ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ وہ آپ کو مشکل سے ضرور نکال دیں گے۔ آج دوپہر کے بعد سے صورت حال میں خاطر خواہ تبدیلی آنا شروع ہو جائے گی۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے اب کر لیں اور پھر آگے بڑھ جائیں۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے۔ ایک وقت ہوتا ہے کسی کام کے لئے۔ اس کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ آپ لاپرواہی کر رہے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بدنظری ہو سکتی ہے۔ آپ اپنی نظر اتاریں فوری اور اپنے کام اور معاملات کے بارے میں کسی کو کانوں کان خبر مت ہونے دیں۔ اس طرح حسد کا شکار ہو سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کیا چاہ رہے ہیں آپ کو خود بھی اندازہ نہیں ہے۔ اس وقت تو ہوا میں تیر چلا رہے ہیں اس طرح کرنا بڑا خطرناک ہو سکتا ہے۔ ویسے بھی مخالفت سر چڑھ کر بول رہی ہے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

لوگوں کی باتوں پر عمل کرنے کی بجائے اپنی عقل سے کام لیں اور اس طرح ٹھیک فیصلہ کر سکیں گے۔ ان دنوں آپ کا ستارہ مشکل میں ہے جو دوسروں سے دور رکھنے کا مشورہ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کیا چاہتے ہیں کہ سب کچھ فوری مل جائے ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے، فوری شاٹ کٹ اختیار مت کریں بلکہ حالات کے مطابق قدم اٹھائیں۔ ابھی رسکی پوزیشن پر ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو بھی حالات خرابی کا شکار ہیں۔ ان کا حل تو کرنا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اس حوالے سے استخارے سے مدد لے کر چلیں تاکہ غلط راستے پر مت پڑیں اور غصہ کم کریں۔